?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن (ٹیلی کام) کے اجلاس میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سیکٹر کے اندر کارٹیلائزیشن بنا ہوا ہے، ٹیلی کام سیکٹر کو ہم نے کارٹیلائزیشن نہیں بننے دیا، جاز جب بھی ٹیرف بڑھائے گا تو پی ٹی اے سے پہلے منظوری لے گا،پی ٹی اے نے جواب دے دیا ہے، سمجھنے میں غلط فہمی ہوئی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق پلوشہ خان کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں جاز پر صارفین سے 6 ارب سے زائد روپے کی اضافی وصولیوں کا ایجنڈا کمیٹی میں زیر بحث آیا۔
کمیٹی کے رکن سینیٹر ندیم بھٹو نے ٹیلی کام کمپنی جاز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جاز کو 2010 سے استعمال کر رہا ہوں، اکثر والد سے ڈانٹ پڑتی ہے کہ کال ہی نہیں لگتی، جاز کی سروس ہائی وے پر بالکل بھی نہیں ہوتی، جاز کی ہائی وے پر صرف ٹو جی کی سروس آتی ہے، کیا پی ٹی اے کوالٹی آف سروس کو بھی ریگولیٹ کرتا ہے؟
چیئرمین پی ٹی اے نے جواب دیا کہ ہمارے پاس ٹیرف اور صارفین کے تحفظ کا ریگولیشن ہے، جاز جب بھی ٹیرف بڑھائے گا تو پی ٹی اے سے پہلے منظوری لے گا، آڈٹ نے جو پیرا لکھا ہے، پی ٹی اے نے جواب دے دیا ہے، سمجھنے میں غلط فہمی ہوئی ہے۔
انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ 2024 میں 19 فیصد ٹیرف جاز نے بڑھایا تھا، جاز کو ریگولیٹ کرتے ہیں تاکہ مارکیٹ میں بیلنس قائم رہے، اسپیکٹرم کی نیلامی تک کوالٹی کا مسئلہ رہے گا، پی ٹی اے اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے تیار ہے، وزیراعظم سے گزشتہ ہفتے ملاقات میں بھی درخواست کی کہ اسپیکٹرم کی نیلامی جلد کروائی جائے۔
پی ٹی اے حکام نے مزید کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں ہر سیکٹر کے اندر کارٹیلائزیشن بنا ہوا ہے، ٹیلی کام سیکٹر کو ہم نے کارٹیلائزیشن نہیں بننے دیا،جاز کو ایک حد تک رکھا ہوا ہے، جاز تو اس سے زیادہ ٹیرف بڑھانا چاہتا ہے، اگر کہیں کسی صارفین سے اوور چارج ہوا ہو تو ہم واپس کروا دیتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ اس وقت واحد ٹیلی کام کمپنی یو فون ہے جو نقصان میں جارہی ہے، 18 ماہ سے یوفون اور ٹیلی نار کا انضمام تاخیر کا شکار ہے۔
کمیٹی میں موجود سینٹرز نے ٹیلی کام کمپنی یوفون پر بھی تنقید کی، سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ یوفون پر ابھی تک حکومت کا اثر ہے، اس وجہ سے نقصان میں ہے، سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ یوفون کی ساری مینجمنٹ پرائیویٹ ہے، سرکار کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔
چیئرمین کمیٹی پلوشہ خان نے چیئرمین پی ٹی اے سے استفسار کیا کہ ابھی جاز جو ٹیرف بڑھا رہا ہے، کیا اس سے پی ٹی اے متفق ہے؟ جس پر چیئرمین پی ٹی اے نے جواب دیا کہ جاز کا کسی صورت دفاع نہیں کروں گا۔
کمیٹی کو سیکریٹری آئی ٹی نے بتایا کہ اس وقت 274 میگا ہرٹز اسپیکٹرم ہم استعمال کر رہے ہیں، انٹرنیٹ کا مسئلہ انٹرنیٹ کی کیپسٹی کی وجہ سے ہے، مختلف عدالتوں میں اسپیکٹرم کے کیسز چل رہے ہیں۔
سینیٹر سیف اللہ نیازی نے استفسار کیا کہ اسپیکٹرم کے کیسز عدالتوں میں کس نے دائر کیے ہیں؟ سیکرٹری آئی ٹی نے کہا کہ اسپیکٹرم سے متعلق عدالتوں میں کیسز کا فریق فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ ہے۔
قائمہ کمیٹی میں دلچسپ صورت حال اس وقت پیدا ہوئی، جب وزارت آئی ٹی کے حکام نے کمیٹی کو یہ تو بتا دیا کہ اسپیکٹرم کا عدالتوں میں کیسز سن ٹی وی نے کیا ہوا ہے، تاہم وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے حکام سن ٹی وی کے مالکان کے نام سے لاعلم نکلے، جس پر چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ سن ٹی وی کا مالک کون ہے؟ چیئرمین کمیٹی نے ممبر لیگل وزارت آئی ٹی کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ممبر لیگل ہیں اور آپ کو سن ٹی وی کے مالک کا نام تک معلوم نہیں ہے؟۔
انہوں نے کہا کہ آپ کمیٹی سے جائیں اور جاکر سن ٹی وی کے مالک کا نام پتہ کرکے لے آئیں، اجلاس میں موجود ڈان اخبار کے صحافی ’کلب علی‘ نے سن ٹی وی کے مالک کا نام کمیٹی کے سامنے رکھ دیا، صحافی کلب علی نے اجلاس میں بتایا کہ سن ٹی وی کے مالک کا نام عقیل کریم ڈھیڈی ہے۔
سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ میڈیا میں سب کو اس بارے میں پتہ ہے لیکن حکومت کے لوگ ڈر کے مارے عقیل کریم ڈھیڈی کا نام نہیں لیتے، سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ کمیٹی آئندہ اجلاس میں عقیل کریم ڈھیڈی کو بھی طلب کرلے۔
کچھ وقت بعد ممبر لیگل وزارت آئی ٹی نے کمیٹی کو بتایا کہ فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ سے معلوم کیا ہے، سن ٹی وی کے مالک کا نام کوئی نہیں لے رہا ہے، سن ٹی وی کے مالک بڑے اور طاقت ور لوگ ہیں، کوئی نہیں نام لے رہا، میری سمجھ کے مطابق سپریم کورٹ میں ان کیسز کا حل نہیں ہے، آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کرنے کی کوشش کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں محض کیسز چل رہے ہیں، کوئی اسٹے آرڈر نہیں ہے، تاہم قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ کو طلب کرلیا۔
بعد ازاں اجلاس میں چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جو لوگ گھروں میں بیٹھ کر چیزیں بیچ رہے ہیں، اس پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ٹیکس لگا رہا ہے۔
سیکریٹری آئی ٹی نے کہا کہ ای کامرس آئی ٹی میں نہیں آتا، یہ وزارت کامرس کے ماتحت آتا ہے۔
سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ ای کامرس آئی ٹی کا حصہ ہے، اس پر ٹیکس لگنا شروع ہوگئے تو انڈسٹری آگے نہیں بڑھ سکے گی، قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں ای کامرس پر ٹیکس سے متعلق ایف بی آر حکام کو طلب کرلیا۔
اجلاس میں سینیٹر ہمایوں مہمند نے اسلام آباد کی مختلف شاہراؤں پر موبائل فون سروس کا مسئلہ اجاگر کیا۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) یونیورسل سروس فنڈ نے کمیٹی کو بتایا کہ ٹیلی کام کمپنیاں آبادی کو مد نظر رکھ کر سروس فراہم کرتی ہیں، ٹیلی کام کمپنیاں آبادی سے دور ٹاورز لگائیں تو پھر بھی مسئلہ آتا ہے، گوادر میں ٹیلی کام کمپنیوں کے صرف 22 ٹاورز ہیں۔
چیئرمین کمیٹی نے پوچھا کہ سیلاب میں کتنے ٹیلی کام ٹاورز کو نقصان پہنچا ہے، کمیٹی نے ٹیلی کام ٹاورز کی تفصیل مانگی تھی، تباہ ہونیوالے ٹاورز کی تفصیل نہیں لائے۔
مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف سے قسط کی ادائیگی کے لیے حکومت کی امریکا سے مددکی درخواست
?️ 17 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے آئی ایم ایف قرضہ پروگرام کی بحالی کے لیے امریکا
جون
صہیونیوں کو اب بھی الاقصیٰ طوفان آپریشن کا خوف
?️ 18 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم کے رپورٹ مطابق قدس مرکز برائے خارجہ اور
فروری
پاک فوج کا خیبرپختونخوا کے متاثرہ اضلاع میں فلڈ ریلیف آپریشن پانچویں روز بھی جاری
?️ 19 اگست 2025سوات (سچ خبریں) پاک فوج کا بونیر، سوات، شانگلہ اور صوابی میں
اگست
معیشت میں شفافیت کے لئے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے،وزیراعظم
?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ
جولائی
غزہ کے ہسپتال پر حملے سے سربراہ اقوام متحدہ دہشت زدہ، نگران وزیراعظم کا اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ
?️ 18 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے
اکتوبر
ملکی تاریخ میں کسی وزیر اعلیٰ نے یہ کام نہیں کیا، جو میں نے کیا: بزدار
?️ 4 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بہت بڑا دعویٰ کرتے
جولائی
چیئرمین ایس ای سی پی، کمشنرز کی تنخواہوں میں سالانہ ڈیڑھ ارب غیر قانونی اضافے کا انکشاف
?️ 23 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آڈٹ رپورٹ نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف
اگست
جولائی تا جنوری غیر ملکی قرضوں میں 38 فیصد کمی
?️ 19 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی سال 25 کی پہلی ششماہی میں غیر
فروری