ٹی ایل پی کا احتجاج؛ لاہور تا اسلام آباد موٹروے و دیگر داخلی راستے بند

?️

اسلام آباد/لاہور: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت میں مذہبی جماعت تحریک لبیک کےاحتجاج کی کال پر لاہور تا اسلام آباد موٹروے و دیگر داخلی راستے بند کردیئے گئے، حکام نے موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل بھی کردی۔

تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعت ٹی ایل پی کی طرف سے احتجاجی ریلی کے اعلان کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کو مختلف مقامات سے بند کیا گیا ہے، لاہور تا اسلام آباد موٹر وے اور جی ٹی روڈ بھی بند ہے، لاہور میں اورنج لائن ٹرین معطل کردی گئی، محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر میں دس روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی، عوامی مقامات، گلی، محلوں اور کھلے میدان میں 4 یا 4 سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی، نماز، شادی، جنازہ، دفاتر اور عدالتوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، صوبہ بھرمیں اسلحے کی نمائش پر بھی مکمل پابندی لگادی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی منظوری دی اور اس سلسلے میں پی ٹی اے کو مراسلہ بھیجوایا گیا، پی ٹی اے کو بھیجے جانے والے مراسلے میں جڑواں شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس گزشتہ رات 12 بجے سے غیر معینہ مدت کے لیے معطل کرنے کا کہا گیا، اسی طرح لاہورسے اسلام آباد موٹروے بھی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی، بابوصابو اور ٹھوکرنیاز بیگ سے موٹروے پر انٹری بند کردی گئی، اسلام آباد میں موٹروے پر آنے والے تمام راستے بند ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ جی ٹی روڈ بھی مختلف مقامات سےٹریفک کیلئے بند کردی گئی، مریدکے، چناب نگر، گجرات سے جی ٹی روڈ بند ہے، انتظامیہ نے جہلم پل، چکوال موڑ بھی ٹریفک کیلئے بند کردی، لاہور میں اورنج لائن ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کی جاچکی ہے، گوجرانوالہ جی ٹی روڈ ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند ہے، سادھوکی، کامونکی ٹول پلازہ اور چن داقلعہ، چوک عزیز کراس چوک فلائی اوور بھی بند کر دیا گیا، ایکسپریس ہائی وے اور سیالکوٹ کی طرف آنے جانے والے راستے بند کر دیے گئے۔

بتایا جارہا ہے کہ اسلام آباد روات ٹی چوک سے اسلام آباد اور مری سے فیض آباد کی جانب آنے والے راستوں کو بند کیا گیا ہے، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک ڈائیورژن پلان بھی جاری کیا، اسلام آباد سے لاہور تک کے لیے موٹروے اور جی ٹی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلی ہے، حفاظتی نقطہ نگاہ سے جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو سروس کو بھی معطل کردیا گیا، اسلام آباد کے مختلف روٹس پر چلنے والی الیکٹرک بس بھی سڑکوں پر نظر نہیں آرہی، جڑواں شہروں کی انتظامیہ نے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان نہیں کیا تاہم مختلف شاہراہوں کی بندش کی وجہ سے طالب علموں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مشہور خبریں۔

دوحہ پراسرائیلی حملہ : سلامتی کونسل میں پاکستان اوراسرائیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ

?️ 12 ستمبر 2025نیویارک: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان اور اسرائیل

روس نے میزائل حملے میں مغربی ہتھیاروں کے ایک ڈپو کو تباہ کیا

?️ 27 اپریل 2022روس کی وزارت دفاع نے آج بدھ کو اعلان کیا کہ اس

ٹرمپ اور میکرون جیسے شیطان خطے میں فرقہ وارانہ جنگ بھڑکانے کے درپے ہیں:بحرینی عالم دین

?️ 2 فروری 2021سچ خبریں:بحرین کے عالم دین اور سیاسی رہنما نے اپنے ایک بیان

یوکرین کے لئے ہتھیاروں کا استعمال محدود

?️ 22 جون 2024سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکہ نے یوکرین کو دیے گئے ہتھیاروں

میانمار کی باغی فوج نے معزول رہنما آنگ سان سوچی کو عدالت میں پیش کردیا

?️ 25 مئی 2021میانمار (سچ خبریں)  میانمار کی باغی فوج کی جانب سے معزول کی

الیکشن کمیشن نے معروضی حالات کے مد نظر انتخابات ملتوی کرنے کا درست فیصلہ کیا، وزیر قانون

?️ 23 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا

صیہونیوں کو گلے لگا لو سب مشکلات حل ہوجائیں گی؛سعودی اخبار کا لبنانیوں کو مشورہ

?️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی اخبار الشرق الاوسط نے اپنے ایک کالم میں صیہونی حکومت

صیہونیوں کو غصہ دلانے والے اقدام پر مصر کی وضاحت

?️ 21 ستمبر 2025سچ خبریں: مصر کی جنرل انٹیلی جنس سروس (GIS) نے جزیرہ نما سینا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے