?️
اسلام آباد/لاہور: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت میں مذہبی جماعت تحریک لبیک کےاحتجاج کی کال پر لاہور تا اسلام آباد موٹروے و دیگر داخلی راستے بند کردیئے گئے، حکام نے موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل بھی کردی۔
تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعت ٹی ایل پی کی طرف سے احتجاجی ریلی کے اعلان کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کو مختلف مقامات سے بند کیا گیا ہے، لاہور تا اسلام آباد موٹر وے اور جی ٹی روڈ بھی بند ہے، لاہور میں اورنج لائن ٹرین معطل کردی گئی، محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر میں دس روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی، عوامی مقامات، گلی، محلوں اور کھلے میدان میں 4 یا 4 سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی، نماز، شادی، جنازہ، دفاتر اور عدالتوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، صوبہ بھرمیں اسلحے کی نمائش پر بھی مکمل پابندی لگادی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی منظوری دی اور اس سلسلے میں پی ٹی اے کو مراسلہ بھیجوایا گیا، پی ٹی اے کو بھیجے جانے والے مراسلے میں جڑواں شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس گزشتہ رات 12 بجے سے غیر معینہ مدت کے لیے معطل کرنے کا کہا گیا، اسی طرح لاہورسے اسلام آباد موٹروے بھی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی، بابوصابو اور ٹھوکرنیاز بیگ سے موٹروے پر انٹری بند کردی گئی، اسلام آباد میں موٹروے پر آنے والے تمام راستے بند ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ جی ٹی روڈ بھی مختلف مقامات سےٹریفک کیلئے بند کردی گئی، مریدکے، چناب نگر، گجرات سے جی ٹی روڈ بند ہے، انتظامیہ نے جہلم پل، چکوال موڑ بھی ٹریفک کیلئے بند کردی، لاہور میں اورنج لائن ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کی جاچکی ہے، گوجرانوالہ جی ٹی روڈ ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند ہے، سادھوکی، کامونکی ٹول پلازہ اور چن داقلعہ، چوک عزیز کراس چوک فلائی اوور بھی بند کر دیا گیا، ایکسپریس ہائی وے اور سیالکوٹ کی طرف آنے جانے والے راستے بند کر دیے گئے۔
بتایا جارہا ہے کہ اسلام آباد روات ٹی چوک سے اسلام آباد اور مری سے فیض آباد کی جانب آنے والے راستوں کو بند کیا گیا ہے، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک ڈائیورژن پلان بھی جاری کیا، اسلام آباد سے لاہور تک کے لیے موٹروے اور جی ٹی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلی ہے، حفاظتی نقطہ نگاہ سے جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو سروس کو بھی معطل کردیا گیا، اسلام آباد کے مختلف روٹس پر چلنے والی الیکٹرک بس بھی سڑکوں پر نظر نہیں آرہی، جڑواں شہروں کی انتظامیہ نے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان نہیں کیا تاہم مختلف شاہراہوں کی بندش کی وجہ سے طالب علموں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے میں پہلے نمبر پر ہے:شام
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے اپنے ملک میں امریکی پالیسیوں پر
جنوری
مغربی کنارے میں استقامت کی ٹرین شروع: عرین الاسود
?️ 24 فروری 2023سچ خبریں:استقامتی گروہ عرین الاسود نے ایک بیان جاری کر کے اس
فروری
اسرائیل کے دو سابق وزرائے اعظم کی نیتن یاہو حکومت اور فوجی قیادت پر شدید تنقید
?️ 14 ستمبر 2025اسرائیل کے دو سابق وزرائے اعظم کی نیتن یاہو حکومت اور فوجی
ستمبر
کورونا سے بچنے کے لئے صدر مملکت کی تجویز
?️ 6 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کورونا وائرس کی تیسری لہر نے دنیا بھر
اپریل
مسلم لیگ(ن) کا نیا چہرہ لانچ کرنے کی کوشش
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کی جانب سے حمزہ شہباز کو متحرک
جولائی
افغانستان کی موجودہ صورتحال پر جو بائیڈن کا بڑا بیان، افغان فوج اور رہنماؤں کو سب سے بڑا ذمہ دار قرار دے دیا
?️ 17 اگست 2021واشنگٹن (سچ خبریں) افغانستان کی موجودہ صورتحال پر امریکی صدر جو بائیڈن
اگست
قطر ورلڈ کپ صہیونیوں کے لیے کیسے ڈراؤنا خواب بنا؟
?️ 27 نومبر 2022سچ خبریں:قطر میں ہونے والے 2022 کے ورلڈ کپ نے فلسطین کی
نومبر
دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم
?️ 2 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
جولائی