🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ ورلڈ لیڈر سمٹ سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے کہنا چاہتا ہوں کہ انتہائی اہم ڈائیلاگ میں شرکت کرکے مجھے خوشی ہورہی ہے، کانفرنس میں چار ایشوز پر بات کرنا چاہتا ہوں، پہلی بات کورونا ویکسین کی تقسیم سے متعلق ہے، بدقسمتی سے امیرممالک ترقی پذیر ملکوں کے مقابلے میں اپنے لوگوں کو 20 گنا تیزی سے ویکسین لگا رہے ہیں، اس عدم مساوات کو ختم کرنا ہوگا، ویکسین کی مساوی تقسیم یقینی بنانے کی کوشش کی جائے۔
دوسری بات قرضوں میں سہولت کیلئے مہم چلائی جائے کیونکہ کورونا لاک ڈاؤن کے باعث ترقی پذیر ممالک غیرمتناسب طور پر متاثر ہوئے، میری درخواست ہے کہ قرضوں میں سہولت وباء کے خاتمے تک جاری رہنی چاہیے۔ تیسرا ایشو ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق ہے، ماحول کیلئے مالی معاونت چھوٹے جزیرہ نما گروپوں اور خاص طور پر پاکستان سے متعلق بات کرنا چاہوں گا، جو امیر ملکوں کے مقابلے میں زیادہ غیرمحفوظ ہیں، چھوٹے جزیرے سمندر کی سطح بلند ہونے سے اور پاکستان جیسے ممالک گلیشئئر سے آنے والے پانی پر انحصار کرتے ہیں، ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے گلیشئرز پگھلنے کی شرح میں تیزی آئی ہے، میری درخواست ہے کہ امیر ممالک ماحول کیلئے مالی معاونت میں حصہ ڈالیں۔
چوتھا منی لانڈرنگ ہے غریب ممالک سے پیسا امیر ملکوں کی ٹیکس کی محفوظ پناہ گاہوں میں جو کہ غیرقانونی منتقلی ہے۔ فیکٹ آئی پینل کے مطابق ٹیکس کی ان پناہ گاہوں میں 7ٹریلین ڈالر چھپائے گئے ہیں۔ غریب ملکوں سے امیر ملکوں میں رقوم کی غیر قانونی منتقلی اہم مسئلہ ہے، اس لوٹ مار کی وجہ ترقی پذیر ملکوں کی بدعنوان اشرافیہ ہے ، اس کور وکنے کا واحد طریقہ فیکٹ آئی کی پیش کردہ سفارشات پر عملدرآمد میں ہے، رقوم کی غیر قانونی منتقلی سے ان ممالک کی کرنسی کی قدر گر جاتی ہے اور غربت میں اضافہ ہوتا ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی دشمن صرف طاقت ہی کی زبان سمجھتا ہے:آیت اللہ خامنہ ای
🗓️ 12 مئی 2021سچ خبریں:ایران کے مذہبی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے طلبہ تنطیموں
مئی
شام کی امداد روکنے کے لیے امریکی دباؤ کے بارے میں اسد کا انکشاف
🗓️ 9 فروری 2023سچ خبریں:گزشتہ روز شام کے صدر بشار الاسد نے دمشق میں وزیر
فروری
شہید نصراللہ اور اسلامی ملتیں
🗓️ 27 فروری 2025سچ خبریں: شہدائے اسلامیہ سید حسن نصر اللہ کے طرز زندگی اور
فروری
کویتی کھلاڑی کا صیہونی کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے انکار
🗓️ 23 مئی 2022سچ خبریں:کویتی پیرا اولمپک کمیٹی نے تاکید کی کہ "خلود المطیری” نے
مئی
مریم اورنگزیب نے صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس رجسٹریشن فارم کا اجرا کردیا
🗓️ 24 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا
جولائی
لبنان اور مغربی کنارے میں خوشی کی لہر
🗓️ 26 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں قابض حکومت کے متعدد فوجیوں کی گرفتاری کی خبر
مئی
وزیر اعظم نے آئی جے پی روڈ کو جی ٹی روڈ سے جوڑنے کیلئے
🗓️ 2 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت
اکتوبر
لیبیا پر ہمارا حملہ غلط تھا: فرانسوی صدر میکرون
🗓️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں: فرانسیسی صدر نے افریقہ کے حوالے سے ملک کی ماضی
اکتوبر