?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ چین سے سائنو ویک ویکسین کی ساڑھے 15 لاکھ خوراکیں لے کر اسلام آباد پہنچ گیا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ایک بیان میں کہا کہ یہ کھیپ ‘چین سے ویکسینز خریداری کے لیے ہوئے معاہدے کا حصہ ہیں’۔بیان میں بتایا گیا کہ تمام وفاقی اکائیوں کی ضرورت کے اعتبار سے انہیں ویکسین منتقل کرنے کے تمام اقدامات کرلیے گئے ہیں۔
ساتھ ہی این سی او سی کا یہ بھی کہنا تھا کہ مزید 20 سے 30 لاکھ چینی ویکسینز کی آمد آئندہ ہفتے تک متوقع ہے جس کے بعد مسلسل فراہمی کا سلسلہ شروع ہوگا۔
این سی او سی کے بیان میں کہا گیا کہ چین نے پاکستان کے آزمائے ہوئے دوست کی حیثیت سے ویکسین کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے۔
خیال رہے کہ ویکسین کی خوراکیں ایسے وقت میں پاکستان آئی ہیں جب ملک کو ویکسین کی قلت کا سامنا ہے اور کراچی، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی کے بڑی ویکسینیشن سینٹرز میں یا تو ویکسینیشن کا عمل معطل کردیا گیا یا سست روی کا شکار ہے۔نتیجتاً یومیہ ویکسینیشن کی تعداد جو رواں ماہ کے آغاز میں 4 لاکھ تھی اس میں 40 فیصد تک کمی آئی ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے ایک عہدیدار نے ڈان کو تصدیق کی کہ لاہور کے 3 سینٹرز کے سوا صوبے میں تمام ویکسینشین مراکز ویکسین کی قلت کی وجہ سے گزشتہ 3 روز سے بند ہیں۔
دوسری جانب سندھ میں بھی ویکسین کی قلت کے باعث تمام ویکسینیشن مراکز اتوار کے روز بند تھے، قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ 225 موبائل ویکسینیشن یونٹس بند کردیے گئے ہیں جبکہ 60 نجی ہسپتالوں کو ویکسینیشن لگانے کی سہولت بھی عارضی طور پر بند کردی ہے۔
دریں اثنا وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ رواں ہفتے کے دوران ویکسین کی 23 لاکھ سے زائد خوراکیں لگائی گئیں جو ایک ریکارڈ ہے۔
ایک ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران یومیہ اوسطاً 3 لاکھ 32 ہزار 877 ویکسین لگائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ ‘آج 15 لاکھ ویکسینز پہنچنے اور آئندہ 10 روز میں مزید 50 لاکھ خوراکیں آنے سے انشا اللہ آئندہ ہفتے ایک نیا ریکارڈ قائم ہوگا’۔


مشہور خبریں۔
صہیونی ایران کے پیر کیوں پکڑ رہے ہیں؟
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے چین سے کہا
اکتوبر
عمران خان خود جیل میں ہیں اگر چاہیں تو باہر آسکتے ہیں، نبیل گبول
?️ 16 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء نبیل گبول کا کہنا
جولائی
شام میں کیا ہو رہا ہے؟ سڑکوں پر خون کی ندیاں اور اجتماعی قتل عام
?️ 10 مارچ 2025 سچ خبریں:شام میں جاری بحران شدت اختیار کر چکا ہے، جہاں
مارچ
مادورو: وینزویلا 5000 دفاعی میزائلوں سے ناقابل تسخیر ہو گیا ہے
?️ 24 اکتوبر 2025سچ خبریں: وینزویلا کی مسلح افواج کی تیاری پر زور دیتے ہوئے،
اکتوبر
یوکرین لالچی تاجر کے سامنے ہتھیار ڈالنے کو تیار
?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے اعلان کیا کہ یوکرین اور امریکہ
فروری
راولپنڈی میں نئے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، ضلع 17 بلدیاتی اداروں میں تقسیم
?️ 10 مارچ 2026راولپنڈی (سچ خبریں) راولپنڈی میں نئے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر
مارچ
جنرل ساحر شمشاد اور آرمی چیف عاصم منیر کیلئے نشان امتیاز ملٹری کا اعزاز
?️ 8 دسمبر 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین
دسمبر
ہندوستان روس کے ساتھ دفاعی تعاون جاری رکھے گا
?️ 29 نومبر 2025 ہندوستان روس کے ساتھ دفاعی تعاون جاری رکھے گا راجیش کمار
نومبر