ووٹ کا حق سمندر پار پاکستانیوں کا بنیادی حق ہے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ووٹ کا حق سمندر پار پاکستانیوں کا بنیادی حق ہے اور وزیر اعظم عمران خان سمندر پار پاکستانیوں کے سب سے بڑے حامی ہیں،جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ سمندر پار پاکستانیوں کو پاکستان کی سیاست کا علم نہیں ہے درحقیقت انہیں بذات خود کچھ علم نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے اوورسیز پاکستانیز کی طرف سے کیے گئے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ شہباز گل نے کہا کہ میں خود بھی اوورسیز پاکستانی ہوں لیکن ہمارادل ہر وقت پاکستان کے لیے دھڑکتا ہے ، وزیر اعظم عمران خان کو سمندر پار پاکستانیوں کی اہمیت اور ان کے حقوق کا بخوبی احساس ہے اور وزیر اعظم ذاتی طور پر چاہتے ہیں کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں خود بھی اوورسیز پاکستانی ہوں اور اس پر فخر کرتاہوں۔پاکستان اوورسیز فورم کے چیئرمین شاہد رضا رانجھا نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہماری قرار داد کو منظور کر لیا ہے اور تمام سمندر پار پاکستانی اس کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

مشہور خبریں۔

ایرانی ڈرون کھیل کا نقشہ بدل سکتے ہیں:صیہونی اخبار

?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:صہیونی اخبار نے لکھا ہے کہ ایران کے نئے لانچرز اور

سپریم کورٹ:واپس ہونے والے تمام نیب ریفرنسز کی تفصیلات طلب

?️ 18 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے واپس ہونے والے تمام نیب

سمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آ رہی ہے: یاسمین راشد

?️ 5 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے

نئے ٹیکس سے ملک میں ادویات مہنگی ہو گئی

?️ 12 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے

ٹوئٹر کے سی ای او نے استعفی دے دیا

?️ 30 نومبر 2021نیویارک(سچ خبریں)مختصر پیغامات کی سب سے بڑی سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر

سعودی حج و عمرہ کے وزیر کی حاجیوں کے لئے سفارشات

?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیرحج و عمرہ نے خانہ خدا کے مہمانوں

ولید جنبلاط کے لیے یحییٰ السنور کا شکریہ کے پیغام

?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کی ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے سابق سربراہ اور اس

سوڈان کے منظر نامے سے تل ابیب کی حکمت عملی؛ مغربی ایشیا کی نئی ترتیب کو توڑنا!

?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:ایک سیاسی تجزیہ نگار نے مغرب سے مشرق میں اقتدار کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے