وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دے دی ہے ۔ وفاقی کابینہ کا کہنا ہے  کہ تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کیا گیا۔ پابندی کی منظوری تحریک لبیک کے کردار کی وجہ سے دے گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی۔۔ذرائع کابینہ ڈویژن انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی کی منظوری دی گئی۔ وزارت داخلہ نے مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کیلئے سمری تیار کی تھی،۔

سمری کا مسودہ وزیراعظم عمران خان کو بھیجا گیا جو انہوں نے منظور کر لیا کر لیا۔وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ نے منظوری دی۔پنجاب حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی کی سفارش کی تھی۔جس کے بعد گزشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔ بدھ کے روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کے دوران تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کیا گیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ سیاسی حالات کی وجہ سے نہیں تحریک لبیک کے کردار کی وجہ سے پابندی لگائی جارہی ہے، یہ فیصلہ اینٹی ٹیرارزم ایکٹ 1997ء 11 (بی) کے تحت کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین نے ایمبولینسز کو روکا ، راستے بند کیے۔دو پولیس اہلکار شہید ہوئے 340 زخمی ہوئے۔

اسلام آباد میں پولیس سے رائفل چھین کر فائرنگ کی گئی۔ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کر کے بھی مطالبات منوانے کی کوشش کی۔جن پولیس والوں کو اغوا کر کے مطالبات کیے جارہے تھے وہ اہلکارواپس تھانے پہنچ گئےہیں۔ اس ملک میں ختم نبوت کو کوئی ڈر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے تنظیم پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔ ہم پابندی سے متعلق سمری کابینہ کو بھیج رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین ہر صورت فیض آباد اوراسلام آباد آنا چاہتے تھے ۔ ہم قرار داد اسمبلی میں اتفاق رائے سے پیش کرنا چاہتے تھے۔ شیخ رشید نے کہا کہ مذاکرات میں گنجائش رکھی جاتی ہے، ریاست کے معاملات کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے۔

مشہور خبریں۔

نبیہ بری: اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کا کوئی راستہ نہیں ہے

?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس بات پر تاکید کرتے

صیہونی حکومت کے وحشیانہ کے جرائم کی بین الاقوامی رپورٹ

?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: شمالی غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے

ٹرمپ کا طالبان سے فوجی ساز و سامان واپس لینے کا ارادہ

?️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے

وینزویلا کے وزیر خارجہ: امریکہ نے ہمارے ملک کے خلاف ایک بے مثال نفسیاتی جنگ شروع کر دی ہے

?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: وینزویلا کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ اقتصادی،

اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، مزاحمت ہمارا واحد راستہ ہے: امیل لحود

?️ 8 ستمبر 2026سچ خبریں: امیل لحود، لبنان کے سابق صدر جن کا صیہونی قبضہ

صیہونیوں کا سمجھوتہ کرنے والے ممالک کے منھ پر ایک اور زور دار طمانچہ

?️ 15 مارچ 2021سچ خبریں:اسرائیلی افواج نے مقبوضہ علاقوں میں اپنی معاندانہ کاروائیوں کے سلسلہ

رمضان عبادت، تقوی اور روحانی پاکیزگی کی تجدید کا مہینہ ہے۔ وزیراعظم

?️ 18 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان کی آمد پر

شام اور عراق سے تکفیریوں کی یوکرین منتقلی

?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:   تکفیری دہشت گردوں کو شام اور عراق سے یوکرین منتقلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے