وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس منظور کر لیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل میں ترمیم کی منظوری دے دی، کابینہ نے ترمیم کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی، پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی صدر سے جلد منظوری کا امکان ہے،آرڈیننس کے مطابق کسی کمیٹی رکن کی عدم دستیابی پر چیف جسٹس کسی جج کو کمیٹی کا رکن نامزد کر سکیں گے، پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت تین رکنی کمیٹی بنچز تشکیل دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیمی آرڈیننس کے نفاذ سے عدلیہ میں جو بھی کارروائی ہوگی اس کا ٹرانسکرپٹ تیار ہوگا۔آئین کے آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت جاری حکم کے خلاف اپیل کا حق بھی آرڈیننس میں شامل کیا گیا ہے۔ ترمیمی آرڈیننس 2024 کے نفاذ سے عدلیہ میں جو بھی کارروائی ہوگی اس کا ٹرانسکرپٹ تیار ہوگا۔

سپریم کورٹ ترمیمی آرڈیننس کے نفاذ سے عدالتی کارروائی لکھی جائے گی جو عوام کیلئے دستیاب ہو گی۔

آرڈیننس کے مطابق بینچ عوامی اہمیت اور بنیادی انسانی حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے مقدمات کو دیکھے گا۔ ہر کیس کو اس کی باری پر سنا جائے گا ورنہ وجہ بتائی جائے گی۔ ہر کیس اور اپیل کو ریکارڈ کیا جائے گا اور ٹرانسکرپٹ تیار کیا جائے گا۔ تمام ریکارڈنگ اور ٹرانسکرپٹ عوام کیلئے دستیاب ہونگی۔آرڈیننس سے چیف جسٹس کو سپریم کورٹ کے مقدمات مقرر کرنے میں اختیار بڑھ جائے گا۔

چیف جسٹس، سپریم کورٹ کا سینئرجج اور چیف جسٹس کا مقرر کردہ جج کیس مقرر کرے گا۔ اس سے پہلے قانون میں چیف جسٹس اور دو سینئیر ترین ججوں کا تین رکنی بینچ مقدمات مقرر کرتا تھا۔سپریم کورٹ نے 11 اکتوبر 2023 کے فیصلے میں مذکورہ قانون کی دفعہ 5 کی ذیلی دفعہ 2 کو خلاف آئین قرار دیا تھا۔ آئین کے آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت جاری حکم کے خلاف اپیل کا حق بھی آرڈیننس میں شامل کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کا مقصد عدالتی عمل میں مزید شفافیت لانا ہے،مقدمات کی میرٹ پر سماعت اور انہیں نمٹانے کو یقینی بنانے کے لئے کمیٹی کے اندر بہتری لائی جا رہی ہے،نئے ترمیمی آرڈیننس کے تحت کمیٹی کے کسی رکن کی عدم دستیابی پر چیف جسٹس کسی معزز جج کو کمیٹی کا رکن نامزد کر سکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مشقیں؛چین کیا کر رہا ہے؟

?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں: امریکہ اور اس کے اتحادیوں میں شامل گیارہ ممالک کے

اسرائیل کی بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف اتفاق رائے

?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر کے آپریشن میں فلسطینیوں کی طرف سے اسرائیل

غزہ کی عوام کے خلاف کانگریس کی حالیہ کارروائی

?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ کے عوام کے خلاف قابض یروشلم حکومت کے مکمل جرائم

ائر کنڈیشنگ کے بغیر تنہائی میں قید، فلسطینی خاتون کا بیان

?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے آغاز سے ہی فلسطینی قیدیوں کے خلاف

سوڈان کے جنگ زدہ عوام کی حالت ابتر

?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:افریقی یونین نے اعلان کیا کہ سوڈان کے بحران کا کوئی

بن سلمان اور ٹرمپ لا حاصل خواہشیں 

?️ 19 نومبر 2025 بن سلمان اور ٹرمپ لا حاصل خواہشیں  روزنامہ انگریزی دیلی ٹیلی

آپ حملے کرنا چھوڑ دیں گے تو ہمارے حملےبھی بند ہوجائیں گے:یمن کا سعودی حکام سے خطاب

?️ 10 فروری 2021سچ خبریں:یمنی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ جب یمن پر سعودی

آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات درست سمت میں ہیں، وزیر خزانہ

?️ 1 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے