وفاقی کابینہ نے 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ نے 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس کے چیمبر میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم نے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے حمایت کرنے پر اتحادی جماعتوں کے سربراہاں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی استحکام کے بعد یہ آئینی استحکام کی جانب یہ ایک اہم سنگ میل ہے اور ملکی ترقی اور عوامی فلاح کے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے ملکی وسیع تر مفاد میں فیصلہ کیا۔

وزیراعظم نے 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی وفاقی کابینہ سے منظوری پر قوم کو بھی مبارکباد دی۔

یاد رہے کہ ترامیم کی ایوان سے منظوری کے لیے آج سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس سے قبل وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پہلی کوشش ہے کہ آئینی ترمیم پر اتفاق رائے سے آگے بڑھا جائے البتہ ترمیم کی منظوری کے لیے دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ نے درست کہا ہے کہ آج یہ معاملہ طے ہو جائے گا، آئینی تر میم کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

اس حوالے سے مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ آئینی ترمیم میں تاخیر ہونے کی وجہ تعداد نہیں تھی، ہم چاہتے تھے زیادہ سے زیادہ پارٹیاں اس پر ایک ہو جائیں اور ہماری کوشش تھی کہ جتنا ہو سکے اتفاق رائے پیدا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ آخری میٹنگ میں معاہدہ ہوا جس میں سب نے کہا مسودہ منظور ہے، اس میٹنگ میں عامر ڈوگر نے بھی کہا کہ وہ اس مسودے پر راضی ہیں لیکن ان کی ایک پارٹی ہے اس سے مشورہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اجلاسوں میں تفصیلاً مسودے ڈسکس ہوئے اور ایک ایک شق پر بات ہوئی، پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت تھی جس نے کوئی مسودہ نہیں دیا، دس میٹنگز میں آتے رہے بات بھی کرتے رہے لیکن مسودہ نہیں دیا۔

تمام تر کوشوں کے باوجود حکومت گزشتہ روز آئینی ترمیم منظور نہیں کرا سکی تھی لیکن اس کے برعکس حکومت آج آئینی ترمیم منظور کرانے کے لیے تیار نظر آتی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے قبل اسلام آباد میں آئینی ترمیم کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستانی کی پارلیمانی کمیٹی کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مسودے کی شقوں پربریفنگ دی۔

اعظم نذیر تارڑ کی بریفنگ کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے ارکان کو آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کی ہدایت دیتے ہوئے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا۔

ایم کیو ایم پاکستان نے تمام ارکان پارلیمنٹ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کردی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں آئینی ترامیم کے بل کی منظوری دیے جانے کا امکان تھا۔

آئینی ترمیمی بل کی منظوری کے لیے تمام وزرا کے ساتھ ساتھ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی پارلیمنٹ میں وزیراعظم کے چیمبر میں موجود تھے تاہم اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری نہ دی جا سکی تھی۔

تاہم اس سلسلے میں اس وقت اہم پیشرفت ہوئی تھی جب گزشتہ رات مولانا فضل الرحمٰن نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد ترامیم کی منظوری کے لیے آمادگی ظاہر کی تھی۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے کہا تھا کہ آئینی ترمیم پر حکومت سے کوئی بڑا اختلاف نہیں رہا، ترامیم میں اب کوئی بڑا متنازع نکتہ موجود نہیں اور ہمارے درمیان اس وقت کسی خاص نکتے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر امریکی حملہ

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:امریکی قابض فوج نے اعلان کیا کہ اس نے شام کے

الفاشر، سوڈان میں معذور افراد کے خلاف ریپڈ سپورٹ فورسز کے ہولناک جرائم

?️ 25 فروری 2026سچ خبریں: ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ ریپڈ سپورٹ

غزہ کی تباہی پر صیہونی وزیر جنگ کا شرمناک بیان

?️ 14 جولائی 2026سچ خبریں:صہیونی حکومت کے وزیر جنگ یسرائیل کاٹس نے غزہ میں ہونے

نواز شریف کی سزا کےخلاف اپیل بحالی کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر

?️ 23 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم و سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز

صیہونی آبادکاروں کی ایک بار پھر مسجد الاقصی پر یلغار

?️ 27 جون 2021سچ خبریں:صیہونی آباد کاروں نے آج اتوار کو صیہونی حکومت کی فوج

اسلام آباد ہائیکورٹ: شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

?️ 1 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی

جہاد اسلامی کے میزائل ٹھیک نشانے پر لگے:صیہونی عہدہ دار

?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:ایک صیہونی عہدہ دار نے غزہ کی 3 روزہ جنگ میں

برازیل اور تل ابیب کے درمیان کشیدگی میں اضافہ؛ وجہ ؟

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: برازیل کے وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے