وفاقی وزیر نے ملک کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کو قرار دے دیا

?️

مریدکے: (سچ خبریں) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے ملک کی موجوہ صورتحال کا ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کو قرار دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی موجوہ صورتحال کی ذمہ دار فوج ہے اور عدلیہ نے بھی اس میں اپنا خوب حصہ ڈالا ہے۔

رانا تنویر حسین نےکہا کہ عدلیہ نے مصلحت کے تحت ایسے فیصلے بھی کیے جو قانون اور آئین سے ہٹ کر تھے، سی کے تحت ایک منتخب وزیر اعظم کو غیر آئینی طریقے سے حکومت سے نکالا گیا جب کہ اسٹیبلشمنٹ نے بھی آئین سے ہٹ کر کام کئے ہیں اورآئین سے بڑھ کر دخل اندازی کی۔

چند روز قبل وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست سے اتنا زیادہ دلبرداشتہ ہو گیا ہوں کہ کچھ بھی بننا پسند نہیں کروں گا، سیاست تو آخری دم تک کروں گا لیکن یہ جو چیچک زدہ جمہوریت ہے میں اس سے بالکل مطمئن نہیں ہوں۔

پاکستان کی چیچک زدہ جمہوریت سے ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا، اس کی وجہ خاندانی سیاست، اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت اور نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے دینے والے جج ہیں، ان خرابہوں کے ہوتے ہوئے پاکستان تو ترقی نہیں کر سکتا میں اس نظام سے بددل ہو گیا ہوں، جو بات دل میں ہو وہ زبان پر ہونی چاہئیے۔

اس سے قبل بھی وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق یہ کہہ چکے ہیں کہ اقتدار میں رہنے کی دلچسپی ختم ہوگئی ہے، ہم صرف کاغذوں میں آزاد ہوئے ہیں، ہمیں آئین اور قانون کی بات کرنی چاہئیے، ہم اپنی ہر ناکامی کا الزام اسٹیبلشمنٹ پر نہیں لگا سکتے، جنہوں نے ملک میں مارشل لاء لگایا انہوں نے جرم کیا۔ سعد رفیق نے کہا کہ سیاسی جماعتیں کیوں خود پاؤں پر کھڑا نہیں ہونا چاہتی، کسی بھی سیاسی جماعت میں جمہوریت نہیں ہے، سیاسی جماعتیں رحم کریں، جماعتوں میں الیکشن کرائیں، نظریہ ضرورت کے تحت متنازعہ فیصلے کیے جاتے ہیں، 22 کروڑ کا ملک ایک دوسرے سے بدلے لینے کے لیے نہیں بنا، عمران خان اور ان کو لانے والوں سے سوالات تو ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

یحییٰ السنوار نے صہیونی افسر سے کیا وعدہ تھا؟

?️ 17 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی سروس کے افسروں میں سے جان

ٹرمپ ہٹلر ہیں:ہلیری کلٹن

?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:ہلیری کلنٹن نے گزشتہ ہفتے اوہائیو میں ٹرمپ کی انتخابی ریلی

پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن دوبارہ آغاز ہوگیا

?️ 4 اکتوبر 2021کراچی(سچ خبریں) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) کا کویت آپریشن

جمہوری اداروں کا احترام کریں، فیک نیوز پر توجہ نہ دیں، آرمی چیف

?️ 8 اکتوبر 2022کاکول: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوجوان کیڈٹس

کورونا ویکسین لگانے میں کوئی بھی شرعی قباحت نہیں ہے: طاہر اشرفی

?️ 7 جون 2021لاہور ( سچ خبریں) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی علامہ طاہر اشرفی  کا

ممکنہ صیہونی وزیر اعظم کے عرب مخالف ریکارڈ پر ایک نظر

?️ 1 جون 2021سچ خبریں:نفتالی بینیٹ ایک انتہا پسند اور عرب مخالف یہودی جو کبھی

پرویز الہٰی کا ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

?️ 14 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما پرویز الہٰی نے ضمنی

اقوام متحدہ اپنے وعدوں کو نظر انداز کر رہا ہے:یمنی عہدیدار

?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:یمن کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ اقوام متحدہ صافر آئل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے