?️
شکرگڑھ: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی احسن اقبال نے کہا کہ ایک ناتجربہ کار کو اس ملک کا وزیراعظم بنایا گیا جس نے ملک کو تباہی کے دہانے لاکھڑا کیا، عمران نیازی نے آج تک ایک یونین کونسل نہیں چلائی تھی ،وفاقی حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ترقی کےلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، کسی دشمن ملک میں جرآت نہیں کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز صوبے میں انقلابی منصوبے شروع کر چکی ہیں۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے سرحدی قصبہ بدھن میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کو انتشار نہیں بلکہ امن کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ عدم استحکام کی صورت میں بیرونی سرمایہ کاری ممکن نہیں وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے اور پی ٹی آئی اس بیانیے کا دفاع کر رہی ہے. ان کے مطابق خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے بجائے بہانے بنا رہی ہے اپنے خطاب میں انہوں نے پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ فوج جانیں قربان کر رہی ہے، لیکن ملک تب ہی آگے بڑھے گا جب قوم بھی اپنا کردار ادا کرے گی احسن اقبال نے کہا کہ زراعت، صنعت اور برآمدات کو ترقی دینا ہوگی اور معیشت مضبوط کر کے غربت، بیماری اور بے روزگاری کا خاتمہ کرنا ہوگا.
انہوں نے کہا کہ سیاست میں زندہ باد، مردہ باد بہت ہو چکا اب وقت ہے کہ ہم سب پاکستان زندہ باد کہیں اور اس پر عمل کریں , وفاقی پارلیمانی سیکرٹری حکومت پاکستان انوارالحق چودھری, چیئرمین رانا وارث بدھن ,نمبردار ایسوسی ایشن کے مرکزی قائد رانا امجد ٹرپئی بھی موقع پر موجود تھے.


مشہور خبریں۔
کشمیری اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خود ارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں
?️ 19 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
نومبر
صیہونی حکومت کے خلاف مقاومتی گروپوں کے لیے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن
?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطینی حکام نے المیادین کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا
دسمبر
مسجد نبوی کے امام کی پاکستان کے لیے دعائیں
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: صوبہ سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ
اگست
اداکار مدھر متل پر سابقہ گرل فرینڈ کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام
?️ 5 مارچ 2021نئی دہلی {سچ خبریں} فلم ‘سلم ڈاگ ملینئر’ کے اداکار مدھر متل
مارچ
دوحہ آپریشن کی ناکامی کا ذمہ دار موساد یا اسرائیلی فضائیہ؟
?️ 11 ستمبر 2025دوحہ آپریشن کی ناکامی کا ذمہ دار موساد یا اسرائیلی فضائیہ؟ قطر
ستمبر
دوحہ مذاکرات | مزاحمت کی ذہین پوزیشن پر نیا صیہونی دھوکہ
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: دوحہ مذاکرات سے واقف ذرائع نے اس بات کی طرف
جولائی
غزہ میں فلسطینوں کی واپسی سے صیہونی خوفزدہ
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی چینل 14 ٹیلی ویژن نے لکھا ہے کہ لوگوں
جنوری
جب تک آپ کامیاب نہ ہوں واپس نہ آئیں!
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے ایک بیان جاری کر
اگست