?️
سچ خبریں: پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور صدر پاکستان آصف زرداری کی صاحبزادی، آصفہ بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب میں وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
قومی اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب کے دوران آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ انہیں اس ایوان کا حصہ بننے پر فخر ہے، لیکن اس وقت ملک میں تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ تاجر اور کاروبار دوست ہوگا، اسحٰق ڈار
انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہ بجٹ عوام کی امنگوں کے مطابق ہے؟ کسانوں، مزدوروں اور غریبوں کے لیے اس بجٹ میں کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے سال کا بجٹ عوام کی نمائندگی نہیں کرتا، بجٹ کی ترجیحات میں کسان اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا چاہیے تھا۔ کیا پاکستان کے عوام اس عوام دشمن بجٹ کے مستحق ہیں؟
آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں عام آدمی کے ریلیف کے لیے آگے بڑھنا ہوگا، اور کسانوں کو مضبوط کرنا ہوگا جو کبھی سیلاب، کبھی گندم درآمد کے مسئلے کا شکار ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ بلوچستان کا وفاقی بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ملک کے غریب ترین شہریوں کو سہولیات فراہم کرنا ہوں گی اور پاکستان اور قوم کی خوشحالی کے لیے کام کرنا ہوگا۔


مشہور خبریں۔
چین کے انتباہات کے باوجود پلوسی کے تائیوان کے دورے کا امکان
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں: نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے کے بارے میں چین
جولائی
جسٹس قاضی فائز عیسٰی نظرثانی کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے
?️ 29 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے
جنوری
غزہ میں اسرائیلی فوج کی ناکامی کا اعتراف
?️ 22 ستمبر 2025غزہ میں اسرائیلی فوج کی ناکامی کا اعتراف اسرائیلی فوج نے سات
ستمبر
وزیراعظم ہاؤس سےمبینہ آڈیو لیک کو عمران خان نے شرمناک قرار دے دیا
?️ 25 ستمبر 2022کرک: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران
ستمبر
چابہار معاہدے سے پورے خطے کا فائدہ : ہندوستانی وزیر خارجہ
?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: ایران کی اسٹریٹجک بندرگاہ چابہار کے لیے ہندوستان اور ایران
مئی
وائٹ ہاوس پر بیماریوں کے سایے میں
?️ 14 ستمبر 2025وائٹ ہاوس پر بیماریوں کے سایے میں امریکہ کے صدور کی صحت
ستمبر
چین کے ساتھ جنگ کے لیے تیار ہیں:امریکی وزیر دفاع
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں:امریکی وزیر دفاع پٹ ہگسٹ نے کہا کہ امریکہ، چین کے
مارچ
جنگ بندی کے حوالے سے حزب اللہ کے 3 اصول کیا ہیں ؟
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان میں جنگ بندی کی تجویز کی تحقیقات اور جواب
نومبر