?️
کراچی (سچ خبریں) وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ نالوں پر تعمیرات کرنے والے اصل ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی، کراچی کے نالوں میں قائم کی گئی تجاوزات کوہٹایا جائے، نالوں پر تجاوزات ختم کرنے سے پہلے متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کی جائے۔ انہوں نے شیرشاہ دھماکے کی جگہ کے کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نالوں پرعمارتوں کا بننا جائز نہیں ہے، غیرقانونی طور پرہونے والی تعمیرات پر ایکشن لیا جارہا ہے، کراچی کے نالوں میں قائم کی گئی تجاوزات کو ہٹایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نالوں پر تجاوزات بنانا کسی بھی صورت جائز نہیں، نالوں پر تعمیرات کرنے والے اصل ذمہ داروں کو سزا دی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ نالوں پرتجاوزات ختم کرنے سے پہلے متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کی جائے۔
یاد رہے کراچی کے علاقے شیر شاہ کے پراچا چوک پر ایک عمارت میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔دھماکا ایک نجی بینک میں ہوا جس کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ عمارت کے پلرز اکھڑ گئے، زوردار دھماکے سے قریبی واقع پیٹرول پمپ کے علاوہ متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکوں کو بھی نقصان پہنچا۔
دوسری جانب کراچی شیرشاہ دھماکے کی بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس کے تحت شیرشاہ میں نالے پر قائم بینک عمارت میں دھماکا ہوا، سیوریج لائن میں گیس کے اخراج کے باعث دھماکا ہوا، دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔
دھماکے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔علاقے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) ظفرعلی شاہ نے بتایا کہ بینک کی عمارت نالے پر تعمیر تھی جنہیں کچھ عرصے قبل نوٹس دیا گیا تھا کہ نالے کی صفائی کے لیے بینک کو خالی کردیں۔دھماکے کے فوری بعد علاقہ مکین اور ریسکیو ٹیمز جائے وقوع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق دھماکے کی وجہ کا تعین کیا جارہا ہے اور رینجرز کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیراؤ کرلیا۔گورنر سندھ عمران اسمعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ جیونیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ کراچی شیر شاہ دھماکے میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد بھی جاں بحق ہوگئے ہیں، عالمگیرخان کے والد کراچی کی کاروباری شخصیت ہیں،وہ ہیوی ڈیوٹی مشینری کا کاروبار کرتے تھے، جب دھماکا ہوا اس وقت وہ کسی ٹرانزیکشن کے سلسلے میں بینک میں موجود تھے۔


مشہور خبریں۔
جنین میں قدس بٹالین کی صیہونی مخالف کاروائی
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے نابلس، جنین اور الخلیل کے علاقوں پر حملے
جون
مولانا طاہر اشرفی نے رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کو درست قرار دیا
?️ 14 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم
مئی
پاکستان میں گیس کی ترسیل و تقسیم کا نظام شدید دباؤ میں
?️ 27 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں قدرتی گیس کی ترسیل اور تقسیم
مئی
مغربی کنارے میں صیہونیوں کے حملوں میں 123 فلسطینی زخمی
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے کے
فروری
اسرائیل کہاں جا رہا ہے؟ اعلیٰ صہیونی عہدیدار کا اعتراف
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک اعلیٰ صہیونی عہدیدار نے اس بات کا اعتراف کیا
ستمبر
جرمن، حکمراں جماعت کی کارکردگی سے مکمل طور پر مطمئن نہیں!
?️ 8 جولائی 2024سچ خبریں: ARD-DeutschlandTREND سروے کے نتائج کے مطابق اس ملک کا ایک
جولائی
ٹرمپ کے براہ راست حکم پر ایران کے خلاف امریکی جارحیت اور جنگ بندی کی خلاف ورزی
?️ 28 جون 2026سچ خبریں: نیوز ویب سائٹ ایکسیوس نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے
جون
ایران کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی: پاکستان
?️ 25 اگست 2026سچ خبریں: پاکستان کے وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، جو اپنے
اگست