?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی یا گورنر انہیں کسی بھی وقت اعتماد کا ووٹ لینے کہہ سکتے ہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے عطا تارڑ نے دعویٰ کیا کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے ووٹ میں قانونی رکاوٹ نہیں ہے۔
جب ہم وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے تو اسپیکر کو تحریک منظور کرنی ہوگی، ہم کسی بھی وقت تحریک عدم اعتماد جمع کروا سکتے ہیں، اس کے علاوہ گورنر کی جانب سے اعتماد کے ووٹ کا بھی کبھی بھی کہا جا سکتا ہے
پاکستان مسلم لیگ کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ ان کی جماعت کے پاس مزید آپشن بھی موجود ہیں اور وہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل ہونے سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ اگر دونوں اسمبلیاں تحلیل ہوجاتی ہیں تو پاکستان مسلم لیگ (ن) نئے انتخابات کروانے کے لیے تیار ہے، انہوں نے مزید کہا کہ دونوں صوبوں میں ہماری جماعت اپوزیشن میں پہلے سے موجود ہے تو اگر انتخابات ہوجاتے ہیں تو ہمیں کوئی نقصان نہیں ہوگا۔
عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ اگر عدم اعتماد پیش ہونے کی صورت میں حکومتی ارکان اور اپوزیشن کے پاس مطلوبہ تعداد نہ ہو تو گورنر راج کے نفاذ کو مسترد نہیں کیاجاسکتا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ چوہدری پرویز الٰہی نے گزشتہ سال اُس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرتے وقت انہیں ٹیلی فون کیا تھا اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں اُس وقت کی اپوزیشن کو عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد لانے کی تجویز دی تھی اور خدشہ تھا کہ وزیراعلیٰ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حکم پر اسمبلی تحلیل کرلیں گے جس کے بعد مسلم لیگ ن نے عثمان بزدار کے خلاف تحریک التواء جمع کرائی تھی۔
قبل ازیں پرویز الہیٰ نے دعویٰ کیا تھا کہ اپوزیشن نہ تو ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لا سکتی ہے اور نہ ہی اجلاس کی کارروائی کے دوران گورنر راج نافذ کر سکتی ہے
اسٹبلشمنٹ کے نیوٹرل ہونے کے سوال پر عطا اللہ تارڑ نے جواب دیا کہ اگر اسٹبلشمنٹ نے کہہ دیا ہے کہ وہ اب غیر سیاسی ہے تو ہمیں اس پر مزید بات نہیں کرنی چاہیے۔
رواں ہفتے کے اوائل میں پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے تمام حربے استعمال کیے جائیں گے
اسی دوران پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت دو صوبوں کی اسمبلیاں تحیلیل کرنے کے فیصلے کے علاوہ سندھ اور بلوچستان کی اسمبلیوں کے استعفوں کو پارٹی قانون سازوں کے درمیان مشاورت مکمل ہونے تک موخر کر دیا ہے۔
گزشتہ روز (2 دسمبر کو) عمران خان نے وفاقی حکومت کو ’خبردار‘ کیا تھا کہ وہ مذاکرات کے ذریعے عام انتخابات کی تاریخ پر بات کریں ورنہ ہم اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے۔


مشہور خبریں۔
یاسین ملک موت و زندگی کی کشمکش میں ہیں، خاموشی جرم ہوگی۔ مشعال ملک
?️ 11 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک
اکتوبر
کیف دوبارہ جنگ جاری رکھنے کے قابل نہیں
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:یوکرین کی وزارت دفاع نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے
جنوری
المشاط نے صیہونی حکومت کے خلاف یمنی مسلح افواج کی کارروائیوں کے جاری رہنے پر تاکید کی
?️ 8 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے آج صبح صیہونی
جولائی
انڈونیشیا کے صدر کی پاکستان آمد پر شاندار استقبال، 21 توپوں کی سلامی
?️ 8 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو اعلیٰ سطح
دسمبر
اسپین کی عالمی کپ فتح کی تقریبات میں فلسطین کا پرچم لہرایا گیا
?️ 20 جولائی 2026سچ خبریں:اسپین کی عالمی کپ فتح کی خوشیوں کے دوران بارسلونا میں
جولائی
امارات صیہونی حکومت کے ساتھ ہتھیاروں کے معاہدے کو منسوخ کرنے کا خواہاں
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 7 نے اعلان کیا ہے
مارچ
لبنان میں داعش کے مرکز کا خاتمہ
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:لبنان کی عوامی سلامتی نے بیروت میں رسول ہسپتال کو ڈرون
جنوری
برطانیہ صیہونی انتہاپسند وزراء کے ساتھ کیا کرنے جا رہا ہے؟
?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی
اکتوبر