?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تحریک انصاف کی لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کا تحریری حکمنامہ جاری کردیاگیا، سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ تحریری حکمنامہ 10 صفحات پر مشتمل ہے،جیسے جسٹس اعجازالاحسن نے تحریر کیا ہے۔ تحریری حکمنامے کے مطابق وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کا سکینڈ پول 22 جولائی کو پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔
تحریک انصاف کی درخواست نمٹائی جاتی ہے،جبکہ فریقین کی یقین دہانی کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے حکم میں ترمیم کر ہے ہیں۔ تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے سکینڈ پول کو ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی چیئر کریں گے۔اور سپیکر یا ڈپٹی سپیکر پول کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ وزیراعلی حمزہ شہباز عدالت کو کرائی گئی یقین دہانی کے مطابق صاف الیکشن کرائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے 22 جولائی کی تاریخ دی۔ چودھری پرویزالٰہی اور حمزہ شہباز نے بھی 22 جولائی کی تاریخ پر اتفاق کیا۔چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے کہ تین ماہ کا آئینی بحران ہم نے تین سیشن میں حل کردیا ہے۔سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی اپیل پر سماعت ہوئی،عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب کے دونوں امیدواروں حمزہ شہباز اور پرویز الٰہی کورن آف پول کی متفقہ تاریخ طے کرنے کیلئے طلب کیا،جس پر عدالت نے دونوں فریقین کو وقت بھی دیا۔
مشاورت کے بعد پنجاب حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے ہوا ہے،تحریک انصاف کے وکیل امتیاز صدیقی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ضمنی انتخاب سترہ جولائی حمزہ شہباز وزیراعلیٰ رہیں گے۔ وکیل بابر اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے حمزہ شہباز کو 17 جولائی تک نگران وزیراعلیٰ قبول کیا ہے،عمران خان نے کہا کہ جن حلقوں میں انتخابات ہورہے ہیں وہاں پبلک فنڈز استعمال نہیں ہوں گے، آئی جی پنجاب کسی کو ہراساں نہیں کریں گے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال نے قرار دیا کہ تین ماہ کا آئینی بحران ہم نے تین سیشنز میں حل کردیا، وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب سترہ جولائی ضمنی الیکشن کے بعد 22 جولائی کو ہوگا


مشہور خبریں۔
صیہونی فوج کا عرب اور اسلامی افواج کی سربراہی کانفرنس منعقد کرنے کا منصوبہ
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی فوج عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ فوجی تعلقات کو
ستمبر
کرانہ باختری کے بارے میں اسرائیلی وزیر کا بڑا بیان
?️ 15 اگست 2025کرانہ باختری کے بارے میں اسرائیلی وزیر کا بڑا بیان صہیونی حکومت
اگست
عدلیہ کو آڈیو ٹیپس کے ذریعے بدنام کیا جارہا ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال
?️ 22 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سی سی
مارچ
نیتن یاہو اور برطانوی شخصیت کے درمیان تل ابیب میں خفیہ ملاقات
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن
دسمبر
تمام اتحادی جماعتیں متفق ہیں انتخابات آئین کے مطابق جلد از جلد ہونے چاہئیں، اعظم نذیر تارڑ
?️ 6 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہا
اگست
صہیونی سلامتی اداروں کا حزباللہ کے خلاف نئی مہم جوئی کے لیے دباؤ
?️ 13 دسمبر 2025سچ خبریں:ایک صہیونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت کے
دسمبر
آڈیٹر جنرل کا ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو کو دو پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر اعتراض
?️ 15 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے سی ڈی اے
اکتوبر
جنوبی کوریا کا پروپیگنڈا اسپیکرز ہٹا کر پیونگ یانگ کے ساتھ تناؤ کم
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: جنوبی کوریا کے حکام نے شمالی کوریا کی سرحد پر
اگست