وزیراعلی پنجاب کا مستحق افراد کے لیے فلاحی پروگرام مریم کو بتائیں کا آغاز

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مستحق افراد کے لیے ایک نئے فلاحی پروگرام مریم کو بتائیں کے اجرا کا اعلان کردیا ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ یکم رمضان المبارک سے ضرورت مند خاندانوں کی فوری مالی معاونت کے لیے ’مریم کو بتائیں‘ پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوگا، جس کے تحت مالی مشکلات کا شکار افراد 24 گھنٹے کے اندر 10 ہزار روپے تک امداد حاصل کرسکیں گے۔

وزیراعلیٰ کے مطابق یکم رمضان سے ’مریم کو بتائیں‘ ہیلپ لائن 1000 فعال ہوجائے گی، جہاں ضرورت مند افراد کال کرکے 10 ہزار روپے کی مالی امداد کے لیے درخواست دے سکیں گے۔ اس کے علاوہ امداد کے خواہشمند شہری ویب پورٹل یا موبائل ایپ پر اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کرکے بھی درخواست جمع کرا سکیں گے۔

ان کا مزید بتانا تھا کہ پی ایس ای آر میں رجسٹرڈ درخواست گزاروں کو اس پروگرام کے تحت مالی امداد 24 گھنٹے کے اندر منتقل کردی جائے گی، جبکہ غیر رجسٹرڈ افراد کی تصدیق اور رجسٹریشن کے لیے 4 دن کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ رمضان المبارک کے دوران ہر ضرورت مند تک حکومتی وسائل کی رسائی یقینی بنائی جائے گی تاکہ کوئی بھی مستحق فرد امداد سے محروم نہ رہے۔

مشہور خبریں۔

برطانیہ کے سرکاری نقشوں میں پہلی بار فلسطین کا نام شامل

?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: تاریخ ساز اقدام کے طور پر، برطانیہ کی حکومت نے

سوڈان میں ختم نہ ہونے والی خانہ جنگی

?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: سوڈانی ذرائع نے خرطوم میں محمد حمدان دقلو جسے حمدتی

صیہونیوں کی ایک بار پھر مسجد الاقصی پر یلغار

?️ 25 مئی 2021سچ خبریں:درجنوں صہیونی آبادکاروں نے صیہونی فوج کی مدد سے مسجد اقصی

عراق اور ترکی کے درمیان ’’تیل کے بدلے پانی‘‘ معاہدہ؛ پانی کی کمی کا حل یا ترکی کا جغرافیائی فائدہ؟

?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں:عراق اور ترکی کے درمیان ’تیل کے بدلے پانی‘‘ معاہدہ ایک

نیو یارک میں طلباء کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ

?️ 12 مارچ 2025سچ خبریں: ایک امریکی جج نے فیصلہ دیا کہ کولمبیا یونیورسٹی کے

آبنائے ہرمز میں سپاہ پاسداران کی مشقیں واشنگٹن کے لیے براہ راست پیغام 

?️ 17 فروری 2026 سچ خبریں:نیٹو کے ایک سابق اعلیٰ اہلکار نے کہا ہے کہ 

ایران کے خلاف امریکی حکمت عملی میں اسٹریٹیجک تبدیلی کے پس پردہ مقاصد

?️ 12 مئی 2025 سچ خبریں:ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جوہری مذاکرات دراصل واشنگٹن

عراقی سیکورٹی فورسز کے ساتھ سرایا السلام کی جھڑپیں

?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:    عراق میں مسلح تصادم میں اضافے اورسید مقتدا صدر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے