اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج بنی گالہ کے قریب ایک کرکٹ گراؤنڈ میں پہنچے جہاں انہوں نے کرکٹ کھیلتے لڑکوں سے ملاقات کی، کرکٹ گراؤنڈ انتظامیہ کو گراؤنڈ کے اطراف میں درخت لگانے کی ہدایات بھی کیں، وزیر اعظم عوامی انداز کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں، اکثر و بیشتر وزیراعظم عمران خان کو بغیر سکیورٹی کے صبح کی سیر کرتے بھی دیکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس آتے ہوئے کورنگ کرکٹ گراؤنڈ میں رک گئے۔وزیراعظم عمران خان نے کورنگ روڈ پر نئے کرکٹ گراؤنڈ کا جائزہ لیا اور وہاں کرکٹ کھیلتے بچوں کے ساتھ ملاقات بھی کی۔ وزیراعظم نے کورنگ روڈ پر نئے کرکٹ گراؤنڈ میں انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کرکٹ گراؤنڈ کی انتظامیہ کو گراؤنڈ کے اطراف میں درخت لگانے کی ہدایات بھی جاری کیں اور وہاں کرکٹ کھیلتے بچوں کے ساتھ ملاقات میں ان سے گراؤنڈ میں کھیلنے کے لیے انتظامات کے حوالے سے رائے بھی لی۔گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلتے بچے بھی وزیراعظم عمران خان کی آمد اور ان سے ملاقات پر بے حد خوش دکھائی دئے۔