?️
لاہور(سچ خبریں) گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قوم سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے، انہوں نے پینے کے صاف پانی کے بڑے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا صاف پانی کی راہ میں ایک منٹ کیلئے بھی رکاوٹ برداشت نہیں ہوگی۔۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے وزراء اور ایم این ایز کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزرا میں شاہ محمودقریشی، فواد چوہدری، اسدعمر اور اسپیکر اسد قیصر، وزیرمملکت فرخ حبیب، زرتاج گل اور نوشین حامد سمیت دیگر نے شرکت کی۔
استقبالیہ کے موقع پر چوہدری سرور نے پینے کے صاف پانی کے بڑے منصوبے کا اعلان کیا اور کہا ہر قوی اسمبلی میں 6 اور ہر صوبائی حلقے میں3فلٹر یشن پلانٹس لگائیں گے۔ اسپیکر، وزرا اور اراکین اسمبلی نے پنجاب آب پاک اتھارٹی کی کار کردگی پر اعتماد کا اظہار کیا۔
گورنر کا کہنا تھا کہ بغیرسیاسی تفریق قومی وصوبائی اسمبلی کے حلقوں میں پلانٹس لگیں گے، جہاں ضروری ہوگا وہاں مزید فلٹر یشن پلانٹس لگانے کیلئے تیار ہیں، پنجاب بیوروکریسی وفاق اور صوبائی حکومت آب پاک اتھارٹی کے ساتھ ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کرپشن فری ہے شفافیت کو یقینی بنا رہے ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں قوم سے ہر وعدہ پورا کریں گے، صاف پانی کی راہ میں ایک منٹ کیلئے بھی رکاوٹ برداشت نہیں ہوگی۔
چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے صاف پینے کے معاملے پر وفاق بھی آب پاک اتھارٹی کے ساتھ ہے، استقبالیے میں چیئر مین آب پاک اتھارٹی ڈاکٹر شکیل نے منصوبوں پر بریفنگ دی۔


مشہور خبریں۔
تیونس کے سیاسی نظام میں تبدیلی
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:تیونسی آئین کے نئے مسودے کے مطابق، جو اس ملک میں
جولائی
خوبصورتی میں پاکستان جیسا شائد ہی کوئی ملک ہو: وزیراعظم
?️ 28 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں
جون
دانیہ شاہ کی اپنی دوسری شادی کی تصدیق
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: معروف ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ،
جولائی
کس طرح لبنان کی غلط سیاست نیتن یاہو کو حملے پر اکسا رہی ہے
?️ 26 نومبر 2025کس طرح لبنان کی غلط سیاست نیتن یاہو کو حملے پر اکسا
نومبر
پی ٹی آئی میں مسلم لیگ کےدو اہم رہنما شامل ہو گئے
?️ 14 نومبر 2021سیالکوٹ (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر نائب صدر پنجاب
نومبر
وزیر اعظم نے بھارت سے اظہار یکجہتی کی
?️ 24 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی
اپریل
او آئی سی نے اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اہم بیان جاری کردیا
?️ 17 مئی 2021جدہ (سچ خبریں) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے غزہ کے
مئی
نیتن یاہو کو حماس کے غزہ میں باقی رہنے پر خوف
?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر
مارچ