وزیراعظم کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کا اجلاس، وزیراعلیٰ کے پی بھی شریک

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز  شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا دسواں اجلاس جاری ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے ایس آئی ایف سی اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ایس آئی ایف سی اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر توانائی اویس لغاری اور دیگر شریک ہیں۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور  وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی شریک ہیں، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

گزشتہ روز اس قسم کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا تاہم اب ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کے پی کو اجلاس میں مدعو کیا ہے اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور صوبے کے مفاد کے لیے ایس آئی ایف سی اجلاس میں شریک بھی ہوں گے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کے پی کی نمائندگی کے بغیر ایس آئی ایف سی کا اجلاس نامکمل اور بےنتیجہ ہوتا۔

مشہور خبریں۔

یمنیوں کو روکا نہیں جا سکتا؛ جنگ کا خاتمہ ہی اصل حل ہے: عبرانی میڈیا

?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے

وائٹ ہاؤس کی صیہونی قابضین کی زبانی مخالفت

?️ 29 فروری 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مغربی کنارے میں کشیدگی

جنوبی یمن میں سعودی–اماراتی نیابتی جنگ میں شدت

?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں:جنوبی اور مشرقی یمن میں سعودی و اماراتی حمایت یافتہ گروہوں

یمنی فوج کی جنگی مشقیں

?️ 15 مارچ 2024سچ خبریں: یمنی فوج کے رینجر یونٹوں نے یمن میں امریکی اور

نیشنل کانفرنس کی انتظامیہ جموں وکشمیر کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے: کل جماعتی متحدہ مورچہ

?️ 1 فروری 2025جموں: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں مختلف

ٹرمپ کی جانب سے کیوبا کے خلاف امریکی تجارتی پابندیوں میں ایک سال کی توسیع 

?️ 25 اگست 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں

سیکیورٹی فورسز نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں 2 ڈرونز مار گرائے

?️ 14 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی فورسز نے

فلسطین سے غداری کے سائے میں یاسر ابوشباب کا انجام 

?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یاسر ابوشباب، جو غزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے