?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ، جس میں انہوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ڈان نیوز کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔
وزیر اعظم نے بھارت کے ساتھ تنازع میں پاکستان کی حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر، سندھ طاس معاہدے سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بھارت کے ساتھ بامعنی بات چیت کیلئے تیار ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم نےکہا کہ پاکستان علاقائی کشیدگی میں فوری کمی کی مکمل حمایت کرتا ہے اور پاکستان پرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کا حامی ہے۔
گزشتہ رات کے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے تمام فریقوں سے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری کرتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا، اس تناظر میں، انہوں نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم نے پاکستان کی جانب سے ولی عہد کو ان کی دانشمندانہ قیادت اور خطے میں امن کی بحالی کے لیے کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوششیں سعودی عرب کے بین الاقوامی سطح پر امن کے ضامن اور امتِ مسلمہ کے رہنما کے طور پر نمایاں حیثیت کی عکاس ہے۔
ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ٹیلیفون کال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی اور حمایت کو سراہا۔
انہوں نے حالیہ تنازعے کے پرامن حل کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کی بھی تعریف کی، سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب، مشرق وسطیٰ کے خطے میں دیرپا امن اور خوشحالی کے فروغ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔


مشہور خبریں۔
ہمیں ایران اور سعودی عرب کے درمیان اس رفتار کی توقع نہیں تھی: عطوان
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ نگار نے رائی الیوم اخبار میں
جون
ہر پاکستانی کی سلامتی اہم ہے، اس پر کسی قیمت سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، آرمی چیف
?️ 27 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا
اکتوبر
بیلجیئم کی یونیورسٹی کا اسرائیلی مراکز سے رابطہ منقطع
?️ 18 مئی 2024سچ خبریں: بیلجیئم کی ایک یونیورسٹی نے تین اسرائیلی اداروں سے تعلقات
مئی
درحقیقت الیکشن کامطلب ہی خفیہ بیلٹ ہے، منصور عثمان
?️ 25 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) منصور عثمان جو کہ پاکستان بار کونسل کے
فروری
سینیٹ میں اسرائیل کے خلاف قرارداد منظور
?️ 25 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قائد اعوان ڈاکٹر شہزاد وسیم کی طرف سے
مئی
مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں: آج صبح منگل کو نابلس کے پرانے علاقے میں
اگست
جہاد کا اعلان صرف ریاست کرسکتی، کسی فرد یا گروہ کو اختیار نہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر
?️ 22 جون 2025کراچی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد
جون
میں نے استعفیٰ اپنی مرضی سے دیا:فردوس عاشق
?️ 7 اگست 2021لاہور(سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سابق معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق
اگست