وزیراعظم کا قطر، سعودیہ کے سفیروں سے رابطہ، ایرانی میزائل حملے پر اظہار تشویش کیا

شہباز شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے قطر اور سعودی عرب کے سفیروں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے پر اظہار تشویش کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں قطری سفیر علی مبارک الخاطر سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے قطر کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا، قطری سفیر نے فوری رابطے اور یکجہتی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کی بحالی کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ میں امن کوششوں کو تیز کرے گا۔

سعودی سفیر نواف المالکی نے بروقت رابطے اور تشویش کے اظہارپر وزیراعظم شہبازشریف سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کو مل کر خطے میں امن کے لئے کام جاری رکھنا چاہئے۔

مشہور خبریں۔

میں ایران کے معاملے میں سفارت کاری کو ترجیح دوں گا: ٹرمپ

?️ 25 فروری 2026 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدت صدارت کی

عراق میں حاج قاسم کے قتل کی پارلیمانی تحقیقات کا سب سے بڑا کیس سامنے آیا

?️ 20 جون 2022سچ خبریں:    جنرل قاسم سلیمانی اور عراق میں الحشد الشعبی کے

امریکہ شام کو غیر مستحکم کرنے کے لیے داعش کو استعمال کر رہا ہے: روس

?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں:شام میں ولادیمیر پیوٹن کے نمائندے الیگزینڈر لاورنتی اف نے آج

آئی ایس آئی کے نئے ڈی جی آئی کو ابھی تک حکمنامہ نہیں ملا

?️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے نئے

ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں صہیونی فوجی کو 5 سال قید کی سزا

?️ 15 جولائی 2026سچ خبریں:صہیونی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حکومت کی فوج

جمعیت علماء اسلام ف کا ملک میں نئے عام انتخابات کا مطالبہ

?️ 22 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام ف نے ملک میں نئے عام انتخابات کا مطالبہ

صیہونی فوج کے ہاتھوں دس فلسطینی زخمی

?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے شمال مغرب میں صیہونی حکومت

یمن کے ایک تہائی باشندوں کو غذائی تحفظ حاصل نہیں ہے: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ

?️ 8 جون 2022سچ خبریں:   اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ انرجی کرائسز گروپ کا کہنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے