?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ترکی کے برادر عوام کو عید کی مبارکباد دی۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر ان کو اور ترکی کے برادر عوام کو عید کی مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کیں۔
وزیر اعظم نے اپنے حالیہ دورہ استنبول اور لاچین کے دوران ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے، پاک-بھارت بحران کے دوران ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی مضبوط اور غیر متزلزل حمایت پر صدر اردوان کا ایک مرتبہ پھر شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے اور پاک ترک بھائی چارے کی تاریخ میں ایک اور شاندار باب کا اضافہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اپنی پچھلی ملاقاتوں کے دوران کیے گئے اہم فیصلوں پر تیزی سے عملدرآمد پر بھی اتفاق کیا، اس سے دوطرفہ تعاون بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں تیزی لانے میں مدد ملے گی۔
دونوں رہنماؤں نے بنیادی مفادات پر ایک دوسرے کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا جب کہ انہوں نے غزہ کی صورتحال سمیت تازہ ترین علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ترکیہ کے صدر نے عید الاضحیٰ کے موقع پر نیک خواہشات کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی عوام کے لیے بھی خیر خواہی کے جذبات کا اظہار کیا۔
انہوں نے تمام اہم معاملات میں پاکستان کے لئے ترکیہ کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان نے کابینہ سے خطاب میں پاکستانی قوم کے ساتھ اپنی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
رجب طیب اردوان نے واضح کیا تھا کہ پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی پر خوشی ہے جب کہ پانی سمیت تمام مسائل کے آسان حل کے خواہاں ہیں۔
اس سے قبل، وزیراعظم شہباز شریف نے سلطنت عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے انہیں عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی تھی۔
وزیراعظم نے چاروں وزرائے اعلیٰ اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی فون پر عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کشیدگی کے دوران عمان کے موقف پر شکریہ ادا کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے لیے سلطان عمان کی حمایت کو سراہا۔
مشہور خبریں۔
شام کی سلامتی اور PKK کے خلاف جنگ
?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ حکان فیدان نے اتوار کو قطر
اپریل
مغربی کنارے کے خلاف صہیونی وزیر کا خفیہ منصوبہ سامنے آیا
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک آڈیو فائل کا انکشاف کیا
جون
اٹلی: یوکرائن کی جنگ اس سال ختم نہیں ہوگی
?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: اطالوی وزیر خارجہ اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ
اگست
2022-23میں ریڈزون کی سیکورٹی پرریکارڈ 72کروڑ خرچ ہوئے.وزیرمملکت
?️ 20 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے قومی
مارچ
معیشت میں شفافیت لانے اور کرپشن کے خاتمے کے لیے ڈیجیٹل لین دین کا موثر نظام قائم کرنا ہوگا. شہباز شریف
?️ 23 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے سرکاری و نجی شعبوں کے
جون
اقوام متحدہ بھی دنیا میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کا معترف
?️ 29 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ بھی دنیا میں امن کیلئے پاکستان
مئی
آیت اللہ سیستانی کا پوپ فرانسس کو جواب
?️ 3 اگست 2023سچ خبریں: پوپ فرانسس کے خط کے جواب میں آیت اللہ سیستانی
اگست
نیٹن یہو جھوٹا ہے، ہماری موت چاہتا ہے : صیہونی قیدی
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں مقیم حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام
اپریل