?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے دعوی کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ویکسین لگنے سے پہلے کورونا میں مبتلا ہو چکے تھے، تاہم کوئی پریشانی والی بات نہیں ، وزیر اعظم صحت یاب ہوں گے پھر ویکسی نیشن کا فیصلہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے رابطے میں رہنے والوں کا بھی کورونا ٹیسٹ ہوگا ، کیوں کہ یہ وائرس زیادہ آسانی سے پھیلتا ہے ، اس قسم کا وائرس ایک شخص کو ہو تو پورے خاندان کو ہوتا ہے ، اس لیے جو لوگ 2 سے 3دن رابطے میں رہے ان کا ٹیسٹ لیا جاتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت ہمارے ہاں 50فیصد کورونا وائرس برطانوی قسم کا ہے ، اس کے علاوہ برازیل کا وائرس بھی خطرناک ہے اس لیے جنوبی افریقہ اور برازیل سے آنے والے مسافروں پر پابندی لگا رہے ہیں ، میڈیا بھی کورونا سے بچنے کے لیے احتیاط کے پیغام کو آگے بڑھائیں۔
بتاتے چلیں کہ کورونا کی تیسری لہر نے ملک کے سربراہ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور وزیراعظم عمران خان کورونا کا شکار ہو گئے ، وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آ گیا ہے جس ے بعد وزیراعظم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ، وزیراعظم نے دو روز پہلے ہی کورونا ویکسین لگوائی تھی، معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے عمران خان کو کورونا ہونے کی تصدیق کی۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے لیکن ایک طرف جہاں دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں وہیں دوسری جانب دنیا بھر میں مختلف کمپنیاں کورونا کی ویکسین تیار کر رہی ہیں جس سے کورونا وائرس میں مبتلا مریض مستفید ہو رہے ہیں ، پاکستان میں بھی ویکسی نیشن کا آغاز کیا گیا ، پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کی مہم جاری ہے۔


مشہور خبریں۔
نئے صدر کا انتخاب: پارلیمان کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب
?️ 3 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملک کے
مارچ
مسجد اقصیٰ کے سلسلہ میں صیہونی حکومت کا فیصلہ سراسر غلط ہے:اردن
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:اردنی وزارت خارجہ نے اسرائیلی حکام کی طرف سے مسجد اقصیٰ
مئی
ثابت کرسکتا ہوں کہ ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا، اسحٰق ڈار
?️ 28 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ
دسمبر
ملک میں کیش لیس اکانومی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا، وزیراعظم
?️ 25 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بینظیر
اگست
الضیف اور شہید السنوار کی کچھ نئی تصاویر
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں: پہلی بار عزالدین القسام بریگیڈز کی ملٹری کونسل کے کمانڈ
جنوری
ہمارے خلاف اقتصادی جنگ ناکام ہو چکی ہے: پیوٹن
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کو کہا کہ
ستمبر
ٹرمپ نے نیتن یاہو کی عدالتی کارروائی میں مداخلت کر کے بڑی غلطی کی: صیہونی اخبار
?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:اسرائیلی اخبار نے لکھا ہے کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو
جون
صہیونی پولیس کا ایسوسی ایٹڈ پریس کے فوٹوگرافر پر حملہ
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک صہیونی عسکریت پسند نے متعدد فلسطینی صحافیوں کے ساتھ جھڑپ
دسمبر