?️
اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےوفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کے تمام اراکین کو محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی ہدایت کی ہے جبکہ ان کے انتقال پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
شیخ رشید نے بتایا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی صاحبزادی سے فون پر تفیصلی بات ہوئی ہے اور مرحوم اور ان کے لواحقین کی جانب سے 2 بجے فیصلے کے بعد تدفین کا تعین ہوگا جبکہ فیصل مسجد میں ساڑھے 3 بجے نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
انہوں نے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق کہا کہ کمشنر اسلام آباد، پولیس، رینجرز اور ایف سی کو سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے اور بروقت انتظام پورے کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
وفاقی وزیر نے ڈاکٹر عبدالقدیر کی تدفین کے انتظامات کے بارے میں بتایا کہ فیصل مسجد کے احاطے اور ایچ 8 میں سے کسی ایک جگہ تدفین ہوگی کیونکہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی بیٹی نے اپنی والدہ سے بات کرکے بتایا کہ انہوں نے ایچ 8 میں اتنظامات کیے ہیں۔
شیخ رشید نے بتایا کہ جو ان کی فیملی فیصلہ کرے گی اس کا احترام کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم ڈاکٹر عبدالقدیر کے وفات پر غمزدہ ہے اور پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی تدفین کی جائے گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نماز جنازہ میں عوام کو شرکت کی اجازت ہوگی۔مزید پڑھیں: محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نماز جنازہ میں شرکت کی کوئی اطلاع نہیں ہے لیکن اگر ہوتی بھی تو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر نہیں بتا سکتا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان کے نامور سائنسدان اور ایٹمی پروگرام کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان طویل علالت کے باعث 85 برس کی عمر میں 10 اکتوبر (آج) انتقال کر گئے ہیں۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق آج صبح طبیعت بگڑنے پر انہیں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کی وجہ ان کے پھیپھڑوں کا عارضہ بنا، کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے ان کے پھیپھڑے کافی حد تک ختم ہوچکے تھے۔


مشہور خبریں۔
شاہ محمود قریشی کو 15 روز کیلئے نظر بند کرنے کا آرڈر جاری
?️ 26 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما و
دسمبر
امریکہ کی یوکرین کو 725 ملین ڈالر کی نئی فوجی امداد
?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ امریکہ
اکتوبر
ٹرمپ نیتن یاہو پر نظر رکھے ہوئے ہیں،واشنگٹن کے اعلی حکام کے مقبوضہ فلسطین میں مسلسل دورے
?️ 25 اکتوبر 2025نیتن یاہو ٹرمپ کی نگرانی میں،واشنگٹن کے اعلی حکام کے مقبوضہ فلسطین
اکتوبر
ہیبرون میں فلسطینی جنگجوؤں کی کارروائی میں ایک صہیونی زخمی
?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:مقبوضہ مغربی کنارے میں ہیبرون کے جنوب میں فلسطینی استقامت کاروں
مارچ
ایران کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کا معاشی بحران مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے
?️ 29 جون 2025سچ خبریں: مغربی اور عبرانی ذرائع نے ایران کے ساتھ جنگ میں
جون
خیبرپختونخوا: ٹی ٹی پی دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی اہلکار شہید
?️ 26 نومبر 2022خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کی تحصیل لکی مروت میں وانڈا
نومبر
’کیا مقدمہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے؟‘ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے فیصلہ چیلنج کردیا
?️ 1 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے
مارچ
پیرس میں فلسطینی حامی مظاہرین کی درخواست
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اس وقت مظلوم فلسطینی عوام
جولائی