وزیراعظم نے مون سون 2026 سٹریٹجک پلان کی منظوری دے دی

شہبازشریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے تیار کردہ مون سون 2026 کے سٹریٹجک پلان کی منظوری دے دی۔

مون سون 2026 کے سٹریٹجک پلان کی دستاویزی تفصیلات سامنے آگئیں، وزارت موسمیاتی تبدیلی نے پلان کو اثرات اور قابل عمل اقدامات کی بنیاد پر تین حصوں میں تقسیم کیا۔ دستاویز کے مطابق 240 دن میں گزشتہ مون سون سے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی مرمت کی جائے گی، تمام نکاسی آب کی نہروں اور فلڈ گیٹس کی بحالی کی جائے گی۔

پلان کے مطابق شہری علاقوں کے متاثرہ یا بند ڈرینج سسٹمز کو پیشگی درست کیا جائے گا، 1 سے 3 سال میں موجودہ انفراسٹرکچر کو بہتر اور توسیع دی جائے گی، 4 سے 5 سال میں نیا لچکدار انفراسٹرکچر تعمیر کیا جائے گا۔ وزارتِ موسمیاتی تبدیلی نے تمام اقدامات کو شارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرم میں تقسیم کیا ہے، سیلابی اثرات کم کرنے کے اقدامات کو مختلف گروپس میں منظم کیا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق لچکدار انفراسٹرکچر کی تعمیر مستقبل کے موسمی خطرات کم کرے گی، ملک بھر میں یہ تمام تر اقدامات صوبوں کی مشاورت اور تعاون سے کیے جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

الاقصی طوفان آپریشن کو انجام دینے کی وجہ؛ حماس کا بیان

?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک نوٹ شائع کیا

جنوبی لبنان میں صیہونی حملے جاری

?️ 19 فروری 2026سچ خبریں:صیہونی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی

کوئی بھی سفیر وزارت خارجہ کو اطلاع دئے بغیر کسی وزیر سے نہیں مل سکتا

?️ 4 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر

زیلنسکی یہودیوں کے لیے باعث رسوائی ہے: پیوٹن

?️ 17 جون 2023سچ خبریں:کیف کی طرف سے نو نازی نظریے کو نظر انداز کرتے

علی قریشی ٹی وی پر اداکاری کیلئے تیار، جلد ہی اداکاری کرتے نظرآئیں گے

?️ 27 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستانی ماڈل علی قریشی نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے

یورپی رہنما خاموشی سے اپنے آقا کے قدموں میں دم ہلائیں گے: پیوٹن

?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اتوار کے روز ایک تقریر

ٹرمپ کا ایران کے جزیرہ خارگ اور تیل تنصیبات پر قبضے کا دعویٰ

?️ 13 جون 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کی سرزمین

روسی باغی کون ہیں؟

?️ 24 جون 2023سچ خبریں:ویگنرز ایک پرائیویٹ آرمی ایک نجی کمپنی ہے جس کا روسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے