?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کاروباربند نہیں کرنا احتیاط کرنی ہے۔ پہلے دن ہی فیصلہ کیا کہ لوگوں کو بچانا ہے،غریب کو بچانے کیلئے ہم نے لاک ڈاؤن نہیں لگایا، عوام ماسک پہن کر عوامی مقامات پر جائیں۔
تفصیلات کے مطابق "آپ کا وزیر اعظم۔۔۔آپ کے ساتھ” لائیو ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کرونا وائرس کا نیا ویرئنٹ تیزی سے پھیلتا ہے، اس نے پوری دنیا میں تباہی پھیلادی ہے، عوام کو تاکید کرتا ہوں کہ ماسک پہن کر عوامی مقامات پر جائیں تاکہ اسپتالوں پر دباؤ نہ آئے۔
وزیراعظم نے کرونا وبا کی پانچویں لہر کے باعث لاک ڈاؤن لگانے کا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کرونا آیا تو پہلے دن ہی فیصلہ کیا کہ لوگوں کو بچانا ہے،غریب کو بچانے کیلئے ہم نے لاک ڈاؤن نہیں لگایا، اب بھی کہہ رہا ہوں کہ ہم نے کاروباربند نہیں کرنا احتیاط کرنی ہے،اب امیر ترین ملک سمجھ بیٹھے ہیں کہ ملک بند کرینگےتو نچلہ طبقہ متاثر ہوگا۔
لائیو ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کرونا وبا کے اندر جو فائدہ ہوا وہ سب سے زیادہ امیر ترین لوگوں کو ہوا۔واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کی تشخیص کے لیے 58 ہزار 334 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 7586 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
این سی او سی کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد ریکارڈ کی گئی جوکہ عالمی وبا کے آغاز سے سب سے زیادہ ہے، اس وقت ملک بھر میں کرونا سے متاثرایک ہزار 83 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گذشتہ روز این سی او سی نے کرونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر مساجد اور عبادت گاہوں کے لیے ضروری کورونا پروٹوکولز کے نفاذ کا فیصلہ کیا تھا،این سی او سی نے نمازیوں کے لیے ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا جبکہ مساجد اور عبادتگاہوں میں مکمل ویکسین شدہ افرادکوہی آنے کی اجازت ہوگی۔


مشہور خبریں۔
فورسز کا ژوب میں کلیئرنس آپریشن، مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج جہنم واصل
?️ 9 اگست 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک افغان سرحد کے قریب کلیئرنس آپریشن کے دوران
اگست
عوام مجھے لانا چاہتے ہیں تو مافیا اور فوج کیسے باہر کرسکتی ہے، عمران خان
?️ 4 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت
اپریل
روس نے نیٹو کو دنیا کے امن کے لیئے خطرہ قرار دے دیا
?️ 26 مارچ 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے نیٹو سربراہ کے بیان پر شدید برہمی
مارچ
پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، وزیراعظم سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات
?️ 12 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) میڈیا کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے
مئی
ان دنوں ایران کے مہمان شیخ زکزاکی کون ہیں؟
?️ 15 اکتوبر 2023 سچ خبریں: یہ سب ایک دورے سے شروع ہوا، جب انہوں
اکتوبر
بچوں کے بارے میں یونیسیف کی چونکا دینے والی رپورٹ
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:یونیسیف کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2022 تک
جون
سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے فوجی عدالتوں کےخلاف درخواست دائر کردی
?️ 21 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ
جون
تحریک انصاف اور حکمران اتحاد کس پریشانی سے دوچار ہیں؟
?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت گنوانے کے بعد عمران خان کا دوسرا لانگ
نومبر