وزیراعظم نے شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا

شوکت ترین کا ترمیمی فنانس بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا اعلان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے شوکت ترین کوسینیٹ کاٹکٹ دینےکافیصلہ کرلیا،  شوکت ترین کو خیبر پختونخواہ سے سینیٹر منتخب کروائے جانے کا امکان ہے، شوکت ترین کی آئینی مدت آئندہ ماہ کے دوسرے ہفتے میں ختم ہورہی ہے، انہیں سینیٹ میں لانے کیلئے کونساسینیٹر استعفی دے گا؟ اس کا فیصلہ2دن میں کیا جانا متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کی آئینی مدت کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے شوکت ترین کوسینیٹ کاٹکٹ دینےکافیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کو خیبر پختونخواہ سے سینیٹر منتخب کروایا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ شوکت ترین کوسینیٹربنانےکافیصلہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں کیاگیا ،شوکت ترین کوسینیٹ میں لانے کیلئے کونساسینیٹر استعفی دے گا؟ اس کا فیصلہ2دن میں کیا جائے گا۔اس موقع پر صحافی نے وزیرخزانہ شوکت ترین سے سوال کیا کہ آپ کب خوشخبری دے رہے ہیں، جس کے جواب میں شوکت ترین کا کہنا تھا کہ خوشخبری جلدآرہی ہے۔

خیال رہے شوکت ترین کوبطوروفاقی وزیرکام جاری رکھنے کیلئےسینیٹر بنوانا قانونی تقاضا ہے ، آئین کے مطابق غیرمنتخب شخص کووفاقی وزیربننے کے6ماہ میں رکن پارلیمنٹ بننالازمی ہے ، شوکت ترین کی آئینی مدت آئندہ ماہ کے دوسرے ہفتے میں ختم ہورہی ہے۔

یاد رہے رواں سال اپریل میں حکومت نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے کر شوکت ترین کو وزارت خزانہ اور ریونیو کا قلمدان سونپ دیا تھا۔

 

مشہور خبریں۔

اوپو کا سنگل کیمرا فون متعارف

?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ موبائل بنانے والی چینی کمپنی ’اوپو‘ جو کہ بہترین

اسٹار لنک یوکرینی فوج کی ریڑھ کی ہڈی ہے: ایلون مسک  

?️ 10 مارچ 2025 سچ خبریں:معروف امریکی ارب پتی اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون

خالد مشعل: اسرائیل ایک حقیقی خطرہ ہے/گزیٹا کی خودمختاری فلسطینیوں کی ہونی چاہیے

?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: حماس تحریک کے بیرون ملک سربراہ خالد مشعل نے اس

عالمی میڈیا میں انقلاب اسلامی ایران کی 44ویں سالگرہ کی تقریب کی عکاسی

?️ 11 فروری 2023سچ خبریں:11 فروری بروز ہفتہ مختلف ذرائع ابلاغ نے انقلاب اسلامی کی

سردیوں کے دوران ایک بار پھر گیس کے بحران کا خدشہ

?️ 12 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ابھی تو سردی کا آغاز نہیں ہوا تاہم

صہیونی پیادے کا یمن میں داخلہ 

?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی جاسوسی نیٹ ورک سے وابستہ جونا تھن اسپائر حال

ترکی کے تل ابیب کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطع کرنے کی وجوہات

?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے فلسطینیوں کے خلاف

شی جن پنگ کے دورہ سعودی عرب کے دوران کیا ہوا؟

?️ 18 دسمبر 2022سچ خبریں:چین کے صدر کے دورہ سعودی عرب کا معاشی اور سیاسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے