?️
تاشقند: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اہم ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی، دونوں رہنماؤں نے باہمی سرمایہ کاری کے امکانات پر ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
شہباز شریف اور الہام علییف باہمی دلچسپی کے امور، اقتصادی شراکت داری اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت پر صدر علییف اور آذربائیجان کے عوام کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھی ہمیشہ آذربائیجان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔
ملاقات میں وزیراعظم نے ای سی او سربراہی اجلاس کی کامیاب میزبانی پر صدر الہام علییف کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ اجلاس علاقائی تعاون کو فروغ دینے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
وزیراعظم نے 27 سے 29 مئی 2025 کو آذربائیجان کے شہر لاچین کے حالیہ دورے کے دوران پاکستانی وفد کی شاندار مہمان نوازی پر صدر علیوف اور آذربائیجان کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے بھی مشکل وقت میں آذربائیجان کی مسلسل حمایت کی۔شہباز شریف نے بھارت سے جنگ میں پاکستان کی حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔ ددونوں رہنماؤں نے اقتصادی شراکت داری کو وسعت دینے اور باہمی سرمایہ کاری کے امکانات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے جاری منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور تجارت و سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان حالیہ بات چیت، باہمی تعلقات کی مزید مضبوطی میں معاون ثابت ہوئی ہے۔وزیراعظم نے اس موقع پر صدر الہام علییف کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دہرائی۔


مشہور خبریں۔
امدادی کارکنوں کے خلاف صیہونی جارحیت؛برطانوی اخبار کا اعتراف
?️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:برطانوی اخبار گارڈین نے غزہ پٹی میں صیہونی قبضہ کاروں
اپریل
بائیڈن کو امریکہ کے اندر درپیش مشکلات
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: دی ہل نیوز ویب سائٹ نے سی بی ایس نیوز
جنوری
خاتوں نے کال پر وزیر اعظم سے کس کام کی اجازت مانگی
?️ 5 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمرا ن خان سے ایک کالر خاتون نے
اپریل
مشیگن یونیورسٹی میں فلسطین حامی طلبہ کی جاسوسی؛برطانوی اخبار کا انکشاف
?️ 8 جون 2025 سچ خبریں:برطانوی اخبار گاردین نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی ریاست
جون
فیس بک کے ’کمیونٹی نوٹس‘ میں مزید فیچر متعارف
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے کراؤڈ سورسڈ فیکٹ چیکنگ
ستمبر
پولیس نے ہمارے بچوں کو ذبح کرنے کی اجازت دی: ٹیکساس فائرنگ کے متاثرین
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں: امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں گزشتہ ہفتے
مئی
بھارت کے ساتھ کشیدگی میں پاکستان نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔ اسحاق ڈار
?️ 15 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ
جولائی
غزہ میں موت اور قحطی؛ اقوام متحدہ کے عہدیداروں کی سلامتی کونسل میں پکار
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: بین الاقوامی انسانی بحران کے بارے میں جاری انتباہات کے
مئی