?️
لاہور (سچ خبریں) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا سہ ملکی دورہ مکمل کرکے انطالیہ ترکیہ سے پاکستان لاہور پہنچ گئے۔
وزیرِ اعظم کا 3 روزہ دورہ سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے دوروں پر مشتمل تھا جہاں وزیرِ اعظم نے تینوں برادر ممالک کی قیادت سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شریک دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ اپنے دوروں کے دوران وزیرِ اعظم نے برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کی مزید مضبوطی، خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کی کوششوں اور خطے و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستانی وفد میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی سید طارق فاطمی کے ہمراہ تھے۔ اپنے دوروں کے دوران وزیرِ اعظم نے برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کی مزید مضبوطی، خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کی کوششوں اور خطے و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتایا کہ ہم نے اپنی مصروفیات کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ سعودی عرب اور قطر کے دورے نہایت نتیجہ خیز رہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے بامقصد دوطرفہ مذاکرات ہوئے، انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر وزیرِ اعظم نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ ملاقات کی، انطالیہ ڈپلومیسی فورم عالمی پلیٹ فارم کی شکل اختیار کر چکا ہے۔


مشہور خبریں۔
صہیونی ماہر: شام پر اسرائیل کے حملے بے بنیاد ہیں
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سیکورٹی اور فوجی امور کے ماہر یوسی
جولائی
آئی ایم ایف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی تشکیل پر سوالات اٹھا دیے
?️ 15 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے پاکستان کو خصوصی سرمایہ
نومبر
مسجدالاقصی کی بے حرمتی کرنے والے صیہونی دہشتگردوں کو انعامات
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:صیہونی انتہا پسند گروہوں نے مسجدالاقصی کی بے حرمتی کرنے والے
اکتوبر
پی ٹی آئی کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ عطا تارڑ
?️ 31 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے
جنوری
کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن
?️ 13 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے حکومت سندھ کی جانب سے 15
جنوری
ایرانی حملات سے ہونے والی تباہی کی مرمت میں سالوں کا وقت لگے گا: گلوبس
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا "گلوبس” نے ایران کے میزائیل حملوں سے مقبوضہ
جون
طالبان نے افغانستان کے ایک اور اہم علاقے پر قبضہ کرلیا، افغان فوج اور طالبان کے مابین شدید جنگ جاری
?️ 13 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے افغانستان کے ایک اور اہم علاقے غزنی
جولائی
آئندہ مالی سال کا بجٹ آئی ایم ایف کے تحفظات دور کرنے سے قاصر
?️ 12 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کا
جون