?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے مجھے ملاقات کی دعوت دی، ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف تعاون پر بات ہوئی، بانی کے متعلق یا کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ سب سے پہلے بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات پر مذمت کی، وزیراعظم سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تعاون پر گفتگو کی، صوبے کیلئے این ایف سی، این ایچ پی اور وفاق پر بقایا جات پر بات ہوئی، انہوں نے احسن اقبال کو ذمہ داری سونپ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے دہشتگردی پر مشترکہ لائحہ عمل پر بات ہوئی، خیبرپختونخوا حکومت اپنی جیب سے 26 ارب روپے قبائلی اضلاع پر خرچ کرچکی ہے، دہشتگردوں کا کوئی صوبہ، ملک اور نہ کوئی مذہب ہوتا ہے، دہشتگردی کی ہم سب کو بحیثیت پاکستانی مذمت کرنی چاہئے، ہمیشہ دہشتگردی کی مذمت کرتے رہیں گے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی، وزیراعظم سے کسی سیاسی چیز پر بات نہیں ہوئی، وادی تیراہ اور کرم کے لوگ قربانی دے رہے ہیں اس کے سامنے یہ 4 ارب روپے کچھ بھی نہیں، وادی تیراہ اور کرم کے لوگ پاکستان کیلئے قربانی دے رہے ہیں، ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں جن سے ان کی دل آزاری ہو۔
سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم سے آج کی ملاقات بطور وزیراعلیٰ میرے عہدے کا تقاضا تھا، بطور سیاسی ورکر شاید میں نہ بیٹھتا، خیبرپختونخوا اور عوام کے حقوق کیلئے وزیراعظم سے ملاقات ضروری تھی، دہشت گردی کے حوالے سے ایک اور خصوصی ملاقات ہوگی۔


مشہور خبریں۔
بجلی کی آٹھ تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اوور بلنگ کے ذریعے صارفین سے 244ارب بٹورنے کا انکشاف
?️ 21 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) بجلی کی آٹھ تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے
جولائی
ایران کا شام میں امریکی فوجی اڈے کے کمانڈ سینٹر پر اچانک حملہ
?️ 17 جولائی 2026سچ خبریں: ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور (سپاہ پاسداران) نے اعلان
جولائی
اپوزیشن 23 مارچ کو خود خراب ہو گی
?️ 29 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
دسمبر
موسمیاتی نقصانات کے ازالہ کے لئے عالمی فنڈ قائم کر دیاگیا۔
?️ 20 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہبازشریف کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں۔
نومبر
ایلون مسک نے امریکہ میں نئی سیاسی جماعت بنانے کا منصوبہ روک دیا
?️ 20 اگست 2025سچ خبریں : وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ ایلون مسک
اگست
اسرائیل ایران سے متعلق امریکی پالیسی کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے
?️ 6 فروری 2026اسرائیل ایران سے متعلق امریکی پالیسی کو اپنے مفادات کے لیے استعمال
فروری
غزہ میں متعدد صیہونی قیدیوں کی خودکشی کا پردہ فاش
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین الیوم ویب سائٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی جہاد
جولائی
الجولانی اور امریکہ کے درمیان شامی کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق معاہدہ
?️ 25 مئی 2025 سچ خبریں:شامی شدت پسند تنظیم الجولانی نے اعلان کیا ہے کہ
مئی