وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا رات گئے مظفرآباد ڈویژن کے مختلف علاقوں کا دورہ

?️

مظفرآباد: (سچ خبریں) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا رات گئے مظفرآباد ڈویژن کے مختلف علاقوں کا دورہ, علاقے کی تعمیر و ترقی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے سرکاری حکام کو اہم ہدایات جاری.

میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن کو بھی پیغام دے دیا، 29ستمبر کو مظفر آباد جلسے کی تیاریوں اور عمران خان کے استقبال بارے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو ٹاسک دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان  نے کہا کہ مظفرآباد ڈویژن میں تحریک انصاف کے لاکھوں ووٹرز موجود ہیں جو اپنے قائد عمران خان سے بے پناہ محبت رکھتے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا جلسہ آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا، جلسے کی تیاریوں کے سلسلہ میں کارکنان اپنی تمام توانائیاں صرف کریں، جلسے میں خواتین کی بہت بڑی تعداد شریک ہو گی، اس سلسلہ میں پارٹی کی جانب سے پنڈال میں خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ 

انہوں نے کہا کہ مظفرآباد ڈویژن قدرتی نعمتوں سے مالا مال ہے، بدقسمتی سے ماضی میں اس ڈویژن کے  تعمیراتی کام تعطل کا شکار رہے ہیں تاہم اب تحریک انصاف کی حکومت آزاد کشمیر کی حکومت تمام اضلاع میں مساوی بنیادوں پر تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر عملدرآمد کر رہی ہے ۔

وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے عدم اعتماد کی بازگشت پہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کی حکومت عمران خان کے ویژن کے مطابق اقتدار نچلی سطح پر منتقلی کے لئے دہائیوں بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کر رہی  ہےجسے اپوزیشن جماعتیں ایسا نہیں چاہتیں۔ تحریک انصاف کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔اپوزیشن کی کوئی چال کامیاب نہیں ہو گی،حکومت مخالف جماعتیں اپنا شوق پورا کر لیں،انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے پرائیویٹ سیکٹر میں مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، نوجوان اس خطے کا مستقبل ہیں،اپنے نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ سیاحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انڈسٹریل زون میں ترجیحی بنیادوں پر اصلاحات کی جا رہی ہیں۔آئی ٹی زون کے قیام کے لئے بنیادی اقدامات کر لئے ہیں،اس سلسلے میں پرائیویٹ سیکٹر کو خصوصی مراعات دینے جا رہے ہیں،دیار غیر میں بیٹھے کشمیریوں سے بھی مکمل رابطے میں ہیں۔

مشہور خبریں۔

تیل کی قیمتوں کے استحکام کے بارے میں پیوٹن اور بن سلمان کا تبادلہ خیال

?️ 1 فروری 2023سچ خبریں:سعودی ولی عہد اور روسی صدر نے ٹیلی فون پر گفتگو

فلسطینی تجزیہ کار کی نظر میں شہید سلیمانی

?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:فلسطینی تجزیہ کا کہنا ہے کہ اگر میری جنرل قاسم سلیمانی

طلباء تحریک نے کیسے امریکی صیہونی آمریت کو کیسے مٹی میں ملایا ہے؟

?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: ایک عرب ماہر عمرانیات نے لکھا ہے کہ امریکہ میں

کل جماعتی حریت کانفرنس کی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کی مذمت

?️ 9 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

چوہدری مونس الٰہی کی خط کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو

?️ 23 جولائی 2022 لاہور: (سچ خبریں)مسلم لیگ(ق) کے رہنما چوہدری مونس الٰہی نے کہا ہے

امام خمینی کا سب سے بڑا کارنامہ

?️ 5 جون 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشو اور اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ

امریکی عیسائی رہنماؤں کا ٹرمپ کی الجولانی سے ملاقات پر احتجاج

?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: امریکا کے ایک گروپ عیسائی رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ

اسٹیٹ بینک کا 3 ارب ڈالر کے قرضوں سے مستفید ہونے والوں کے نام بتانے سے انکار

?️ 6 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک عوامی طور پر ان 620 مستفید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے