اسلام آباد (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے سیاسی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں، وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پرلاہورپہنچیں گے، جہاں وہ مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے ، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا فواد چوہدری، شفقت محمود اور ڈاکٹر شہباز گل سمیت دیگر رہنما بھی ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے ، جہاں وہ پنجاب میں بھرپور عوامی رابطہ مہم کا جائزہ لیں گے۔دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے علاوہ کابینہ ارکان سے ملاقاتیں کریں گے اور پنجاب کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ایوان وزیراعلیٰ میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے ، جس میں پنجاب کی انتظامی اورسیاسی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا فواد چوہدری، شفقت محمود اور ڈاکٹر شہباز گل سمیت دیگر رہنما بھی ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان مشیربرائےاحتساب سےبھی علیحدہ ملاقات کریں گے جبکہ وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد ہیلتھ کارڈکے حوالےسے بریفنگ دیں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب خانیوال واقعے پر آئی جی پنجاب کےہمراہ وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے، جس کے بعد عمران خان آج شام ہی اسلام آباد واپس روانہ ہوں گے۔