?️
اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کی پوری آبادی کو جلد از جلد رجسٹر کیا جائے کیوں کہ سروسز کی فراہمی میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے چیئرمین نادرا کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی زیر صدارت نادرا امور کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین نادرا نے اوور سیز پاکستانیوں کو سہولتوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے نادرا اور پاسپورٹ عملے کو سہولتیں بہتر بنانے کی ہدایات کی ہیں،ان ہدایات کی روشنی میں ای ویزہ کی طرز پر آن لائن سہولیات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ بیرون ملک سفارتخانوں میں عملے کو تربیت دی جائے گی۔شیخ رشید نے تمام تحصیل ہیڈ کوارٹر پر نادرا سینٹرز کے قیام کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ نادرا کی طرف سے وراثت نامے کی دستاویز کی سہولت کو بھی وسعت دینے کا منصوبہ ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ روزانہ ایک لاکھ شناختی کارڈ جاری کررہے ہیں، جس پر قائم مقام چیئرمین نادرا نے بتایا کہ 70 فیصد آبادی کو رجسٹرڈ کرچکے ہیں، باقی کےلیے اقدامات جاری ہیں۔چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ 70 فیصد آبادی کو رجسٹرڈ کرچکے ہیں، باقی کےلیے اقدامات جاری ہیں۔


مشہور خبریں۔
شمالی امریکی ملک میکسیکو میں پولیس قافلے پر حملہ، ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے
?️ 20 مارچ 2021میکسیکو (سچ خبریں) شمالی امریکی ملک میکسیکو میں پولیس قافلے پر نامعلوم
مارچ
مغربی ممالک کا مظلوموں کے حامی اپنے ہی شہریوں کے ساتھ کیا سلوک ہے؟
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: جرمنی کی پولیس نے برلن میں فلسطین کے حامی مظاہرین
اکتوبر
خارطوم اور امارات کے درمیان سلامتی کونسل میں شدید جھڑپیں؛ وجہ ؟
?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کل رات ہونے والی
اکتوبر
عبرانی میڈیا: اسرائیل کو ایران کی جانب سے سب سے بڑا سائبر حملہ موصول ہوا ہے
?️ 25 دسمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت میں کمپیوٹر اور سائبر مسائل کے لیے ایک
دسمبر
پی ٹی آئی کا حکومت پر مذاکرات کیلئے تاریخ، مقام کے تعین پر زور
?️ 18 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے مذاکرات کا عندیہ
مارچ
صدر مملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
?️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر پیر کی
ستمبر
شہزاد اکبر کے استعفے کی وجہ سامنے آگئی
?️ 25 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے
جنوری
غزہ میں نسل کشی 600 دن تک پہنچ چکی ہے۔ یہ اب 6 دن کی جنگ نہیں رہی
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی آگ اور خون کے ملبے تلے جل
مئی