وزیر خزانہ نے ماحولیاتی تبدیلی اور بڑھتی آبادی کو بڑے چیلنجز قرار دے دیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ماحولیاتی تبدیلی اور بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے بڑے چیلنجز قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی یوم آبادی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ تین ٹریلین کی معیشت بننے کا خواب تب ہی پورا ہوگا جب ہم ان دونوں مسائل پر قابو پائیں گے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ ملک میں پیسے کی کوئی کمی نہیں اور ضرورت صرف فنڈز کے صحیح جگہ خرچ کرنے اور ترجیحات طے کرنے کی ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد اورنگزیب نے وفاق اور صوبوں کو مل بیٹھ کر اپنے کام بانٹنے کا بھی مشورہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلا چیلنج موسمیاتی تبدیلی اور دوسرا آبادی میں بے ہنگم اضافہ ہے اور اگر آبادی کی پلاننگ نہیں تو تمام منصوبے بے کار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ صحت و صفائی خوراک اورصاف پانی کے مسائل ہیں، ہمیں این ایف سی ایوارڈ کا از سر نو جائزہ لینا ہوگا اور ہمیں قومی اور صوبائی بجٹ کو قومی سوچ کے ساتھ دیکھنا چاہیے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ تعلیم اور صحت کا بجٹ صوبوں کو ملاکر دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس وسائل کی کمی نہیں اور ہمیں بیٹھ کر دیکھنا ہوگا کہ وفاق نے صوبے میں کیا کرنا ہے۔

مشہور خبریں۔

روس پر پابندیوں کے اثرات کے لئے صبر کی ضرورت ہے: بوریل

?️ 16 جولائی 2022سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے تہران کے وقت

کیا 5G ٹیکنالوجی فضائی آپریشن کیلئے نقصان دہ ہے؟

?️ 18 جنوری 2022نیویارک (سچ خبریں)کیا فائیو جی ٹیکنالوجی فضائی آپریشن کے لئے نقصان دہ

اسرائیل کے لبنان سے فوری انخلاء کی وجہ کیا ہے ؟

?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: خطے میں امریکہ کے خصوصی ایلچی آموس ہوکسٹین نے الجزیرہ نیوز

کینسر کے علاج کے دوران جسم کی نسیں جل گئی تھیں، نادیہ جمیل

?️ 8 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ نادیہ جمیل نے پہلی بار موذی مرض

امریکہ نے چین،جاپان اور بھارت سے تیل کے ذخائر چھوڑنے کا مطالبہ کیا

?️ 18 نومبر 2021سچ خبریں: رائٹرز نے بائیڈن کی درخواست کو غیر معمولی قرار دیتے

بی بی سی کے بجٹ میں کٹوتی

?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:برطانوی حکومت کی سیاسی بحث میں بی بی سی کا بجٹ

لندن ہوائی اڈے کے سیکورٹی افسران کی ہڑتال کی کال 

?️ 8 جون 2023سچ خبریں:لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر سکیورٹی افسران نے جون کے

پیوٹن اور ٹرمپ کی فروری کے آخر میں ریاض میں ملاقات کا امکان 

?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں: خبر رساں ایجنسی بلومبرگ نے باخبر ذرائع کے حوالے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے