🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ کابل کی متضاد اطلاعات کے معاملے پر ترجمان دفتر خارجہ کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں زاہد حفیظ چوہدری نے بتایا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کابل کا کوئی دورہ طے نہیں ہے ، اس حوالے سے تمام تر اطلاعات بے بنیاد ہے۔
دوسری جانب افغانستان میں انتقال اقتدار کے سلسلے میں پاکستان نے ہمسایہ ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جلد 4 ہمسایہ ممالک کا دورہ کریں گے، ان دوروں کے دوران شاہ محمود افغان صورت حال اور انتقال اقتدار سے متعلق گفتگو کریں گے ، وزیر خارجہ جن چار ممالک کا دورہ کریں گے ان میں ترکمانستان، تاجکستان، ازبکستان اور ایران شامل ہیں، وزیر خارجہ کا یہ دورہ 25 اگست سے 27 اگست تک ہوگا ، وزیر خارجہ کے 4 ملکی دورے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ، وزیر خارجہ پاکستان اپنے دوروں میں افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت کے قیام کی خواہش کا اعادہ کریں گے۔
علاوہ ازیں پاکستان نے افغان طالبان اور سابقہ حکمرانوں کو مشترکہ سیاسی حکومت بنانے کا مشورہ دے دیا ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ امن مخالف قوتیں اسپائیلرز کا کردار ادا کرنے کیلئے متحرک ہیں ، افغان طالبان اور سابقہ حکمران مشترکہ سیاسی حکومت بنائیں ، چاہتے ہیں کہ افغان طالبان اور سابقہ حکمران تمام مل بیٹھ کر ایک ایسا سیاسی ڈھانچہ تشکیل دیں جس میں سب کی شمولیت ہو اور جو سب کیلئے قابلِ قبول ہو تاکہ معاملات معمول کی جانب بڑھیں۔
مشہور خبریں۔
ہیگ میں مقدمے کی سماعت، صیہونی جرائم کا سلسلہ
🗓️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: ہیومن رائٹس واچ نے اس بات پر زور دیا کہ
جنوری
صیہونی سیکورٹی اداروں نے بیت المقدس کو نذر آتش کرنے سے خبردار کیا
🗓️ 9 اپریل 2022سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آنے
اپریل
ترکی میں مکانوں کے کرائے میں غیر معقول اضافے کے خلاف احتجاج
🗓️ 18 جولائی 2023سچ خبریں:انطالیہ، ترکی میں کرایہ دار برادری کے ارکان نے آج مکان
جولائی
موساد کے افسرخودکشی کیوں کرتے ہیں؟
🗓️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: سچ خبریں: اسرائیل کے ٹی وی چینل 12 نے اس
دسمبر
بحرین میں موساد کی موجودگی کا انکشاف
🗓️ 22 فروری 2022سچ خبریں: بحرین کے نائب وزیر خارجہ عبداللہ بن احمد آل خلیفہ
فروری
غزہ شہدا کی تازہ ترین تعداد
🗓️ 19 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے غزہ
مارچ
سعودی ولی عہد ذہنی عارضے میں مبتلا : سعودی لیکس
🗓️ 21 فروری 2022سچ خبریں: سعودی لیکس کا کہنا کہ جلد کی یہ حالت پریشانی
فروری
صدر مملکت آصف زرداری نے سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کا تقرر کر دیا
🗓️ 12 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز
اپریل