وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں جی 77 ممالک کا اجلاس

🗓️

نیویارک: (سچ خبریں )اقوام متحدہ میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں جی 77 ممالک کا اجلاس ہوا. جس میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سمیت دیگر کئی اہم رہنماؤں نے شرکت کی.

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس کی سربراہی کے علاوہ تنظیم تعاون اسلامی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی صدارت بھی کرچکے ہیں.

 وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں جی 77 گروپ کے اجلاس میں ترقی پذیر ممالک میں مسائل کے حل کے حوالے سے سات نکات پر مشتمل اپنی تجاویز دنیا کے سامنے رکھی ہیں. جن میں بڑھتے تنازعات، مہنگی اشیائے ضرورت، موسمیاتی تبدیلی اور وباؤں کے ساتھ دنیا بھر کے ترقی پذیر ممالک ایک سخت دور سے گزررہے ہیں.

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اقتصادی دباؤ کا شکار دنیا کے 50 سے زائد ترقی پذیر ممالک کی معاشی مدد کے لئے عالمی برادری کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے. عالمی برادری کو ترقی پذیر ممالک میں غذائی بحران کا شکار دنیا کے 250 ملین افراد کو فوری طور پر کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی ممکن بنانا ہوگی.  ہمیں ترقی پذیر ممالک کا توانائی کی درآمدات کا بوجھ کم کرنے کے لئے راستے تلاش کرنا ہوں گے. 

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کا ایک تہائی حصہ زیرِ آب ہے جو پورے برطانیہ کے برابر ہے.  پاکستان میں سیلاب سے ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ہزاروں زخمی ہوئے ہیں. پاکستان میں سیلاب سے تین کروڑ 30 لاکھ افراد براہ راست متاثر ہوئے جبکہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نے چھ کروڑ پاکستانیوں کو متاثر کیا. 17 لاکھ مکان، 12 ہزار کلومیٹر پر محیط سڑکیں، 350 پل اور 50 لاکھ ایکڑ فصلیں پاکستان میں سیلاب سے تباہ ہوچکے ہیں. پاکستان میں سیلاب سے تقریباً 30 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے. 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم گروپ 77 کے ممالک سمیت عالمی برادری کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے پاکستان کی موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والی تباہی سے آنے والے بحران میں مدد کی.  ہمیں ایک ایسے عالمی ڈھانچے اور پالیسیوں کو فروغ دینا ہوگا کہ دنیا سے عدم مساوات کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے. اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے بالکل درست کہا ہے کہ موجودہ عالمی معاشی نظام اخلاقی طور پر دیوالیہ ہوچکا ہے.

انہوں نے کہا کہ  دنیا کے عالمی معاشی نظام کو ترقی کے اہداف کے ساتھ منسلک کرنا ہوگا. اگر دنیا کو ایک مستحکم عالمی معیشت چاہئیے تو اس کے لئے توانائی، ٹرانسپورٹ، رہائش، صنعت اور زراعت کے شعبوں میں سالانہ ایک کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کو ممکن بنانا ہوگا.  دنیا کو عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں یکساں پالیسیوں کو دیانت داری سے نافذ العمل کرنا ہوگا.  ترقی پذیر ممالک کے لئے دنیا کے تجارتی نظام کو دوبارہ وضع کرنا ہوگا تاکہ یہ دنیا میں ترقی کے اہداف کی تکمیل میں معاون ہوسکے. 

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کی تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے سڑکوں کے منصوبے اہم ہیں، چین کا اقتصادی راہداری کا منصوبہ اس کی اہم مثال ہے۔ ہمیں دنیا میں عدم مساوات اور غربت کو فروغ دینے والے نظام کو اب تبدیل کرنا ہوگا.

مشہور خبریں۔

امریکہ کا 90 دنوں میں غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کا مقصد

🗓️ 14 جنوری 2024سچ خبریں:معاریو اخبار نے اعلان کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں ایک

پرتشدد احتجاج: امریکی سینیٹ کی کمیٹی کا پاکستان میں کشیدگی کم کرنے پر زور

🗓️ 12 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکی سینیٹ کی ایک بااختیار کمیٹی نے حکومت پاکستان

مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں میں شویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے،رپورٹ

🗓️ 24 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ

ترکی 6 ماہ قبل بشار اسد کے اقتدار کا خاتمہ کرنے کے منصوبے سے آگاہ تھا:روئٹرز

🗓️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:ترک ذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ دہشت گرد گروپوں نے

کرپشن الزامات میں گرفتار شعیب شیخ 3 روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

🗓️ 10 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آٓٓباد نے شعیب

عدالت سے ’کلین چٹ‘ ملنے کے بعد نواز شریف انتخابات میں حصہ لیں گے

🗓️ 10 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد

صہیونی جاسوسی ایجنسیوں کے سربراہان کا اردن کا دورہ

🗓️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:اردن کے محاذ کھلنے کے بارے میں فکرمند صہیونی حکومت نے

ازیکا ڈینیئل کا شوبز انڈسٹری میں بھی مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا انکشاف

🗓️ 2 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے انکشاف کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے