وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے

وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے

🗓️

کابل(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں جہاں پاکستانی وفد کا استقبال افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی اور کابل میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے کیا،وزیر خارجہ کابل میں اعلی سطح کے حکام  مختلف امور پر سے بات چیت کریں گے۔

اس ضمن میں سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی جاری کردہ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی کابل پہنچے۔افغانستان پہنچے پر پاکستانی وفد کا استقبال افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی اور کابل میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے کیا۔

اس حوالے سے دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایک روزہ دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے بات چیت اور کابل میں عبوری حکومت کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ وہ دیگر افغان رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کے درمیان بات چیت پاکستان اور افغانستان کے باہمی تعلقات کے تمام شعبوں کا احاطہ کرے گی اور مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے طریقوں اور ذرائع پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وزیر خارجہ علاقائی امن اور استحکام کے معاملات پر پاکستان کا نقطہ نظر واضح کریں گے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ قریبی برادرانہ ہمسایہ ہونے کی حیثیت سے پاکستان ہمیشہ افغانستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے اس سلسلے میں متعدد اقدامات کا ذکر کیا گیا جس میں سرحدی گزرگاہیں کھلی رکھنا، افغان شہریوں کے لیے ویزا میں سہولت کاری اور خوراک و ادویات کی صورت میں انسانی امداد کی فراہمی شامل ہیں۔

یہاں یہ بات مدِ نظر رہے کہ رواں سال 15 اگست کو طالبان کے کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد یہ کسی بھی پاکستانی وزیر کا پہلا دورہ افغانستان ہے۔اس سے قبل پاکستان کی اہم خفیہ ایجنسی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ستمبر کے اوائل میں کابل کا دورہ کیا تھا۔علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ بھی کابل کا دورہ کر کے طالبان قیادت سے ملاقات کر چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

عراق کے شمال مغربی علاقہ میں ایک اجتماعی قبر کا انکشاف

🗓️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:  عراقی ذرائع نے ملک کے شمال مغرب میں ایک اجتماعی

آرمی افسران کو عہدے پر برقرار رکھنے کا اختیار وزیر اعظم کو دینے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ

🗓️ 16 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) ایسے وقت میں جب کہ ملک میں عسکری قیادت

وفاقی وزیرآئی ٹی کی فیس بک کے اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات

🗓️ 28 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور فیس بک کے اعلیٰ

پاکستان میں توانائی، غذائی اشیا کی بڑھتی قیمتوں کے سبب غربت میں اضافہ

🗓️ 20 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران ایک

خالد مشعل کورونا میں مبتلا

🗓️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو چیف خالد مشعل کورونا

سابق کمشنر راولپنڈی کے مبینہ دھاندلی کے الزامات پر پی ٹی آئی کا جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

🗓️ 18 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے

نیٹو میں فن لینڈ اور سویڈن کی رکنیت کے لیے جرمن حمایت کا اعلان

🗓️ 4 مئی 2022سچ خبریں:  جرمن چانسلر اولاف شولٹز نے منگل کو اعلان کیا کہ

شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ میں دوبارہ مصروف ہو گئے

🗓️ 23 دسمبر 2021ممبئی(سچ خبریں) بالی ووڈ نگری کے بادشاہ، اداکار شاہ رخ خان کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے