?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) کی وزرائے خارجہ کونسل کے غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کیلئے 25 اگست کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار ، 25 تا 26 اگست 2025 کو سعودی عرب کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے، وہ جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیرِ خارجہ ڈھاکا میں اپنے دو روزہ دورے کے اختتام پر براہِ راست جدہ روانہ ہوں گے تاکہ اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں شریک ہو سکیں۔
وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے، جس میں فلسطین کی سنگین صورتحال پر مشترکہ ردعمل پر غور کیا جائے گا، جو جاری اسرائیلی فوجی جارحیت، غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کے مجوزہ منصوبوں اور فلسطینی عوام کے حقوق کی مسلسل سنگین خلاف ورزیوں کے نتیجے میں پیدا ہوئی ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ایک پُرعزم حامی کے طور پر فلسطینی مسئلے کو ہمیشہ بین الاقوامی فورمز پر اجاگر کرتا رہا ہے۔ آئندہ غیر معمولی اجلاس میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ فلسطین کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کو دہراتے ہوئے اپنے اصولی مؤقف کو پیش کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسرائیل سے تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے مکمل انخلا کا مطالبہ کریں گے، غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کے اسرائیلی منصوبے اور فلسطینیوں کی مزید بے دخلی کو یکسر مسترد کریں گے۔
وزیرخارجہ اسحٰق ڈار اجلاس میں ہنگامی بنیادوں پر بلا روک ٹوک انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیں گے، اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی بحالی کی ضرورت، اور بالخصوص ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کریں گے جو جون 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ کی رکن ممالک کے اہم وزرائے خارجہ کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
مشہور خبریں۔
مزاحمتی تحریک کا الیکٹرانک ہتھیار غزہ میں
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:وسیع اور بے مثال سائبر حملے نے صیہونی حکومت کے اہم
مارچ
دو نئے چہروں پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدور کے لیے نامزد کردیا گی
?️ 26 جنوری 2022حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی تنظیم نو کا سلسلہ
جنوری
امریکہ اور چین دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں:ہنری کسنجر
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ نے واشنگٹن اور بیجنگ کی حکومتوں کو
مئی
پاک بھارت کشیدگی؛ پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری
?️ 26 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات
اپریل
سعودیوں نے یمن کے صعدہ کو توپ خانے سے نشانہ بنایا
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: یمن کے نہتے اور بے گناہ عوام کے خلاف سعودی
جنوری
صیہونیوں کا مستقبل تاریک
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:ان دنوں صیہونی میڈیا امریکہ کے اور اسرائیل کے تعلقات کشیدہ
مارچ
پاکستان نے اب تک طالبان کو تسلیم نہیں کیا ہے
?️ 30 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر
اگست
روسی S-300 کے خلاف یوکرین کا دفاع کرنا مشکل
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: فن لینڈ کے ایک میڈیا نے اتوار کو سیٹلائٹ
ستمبر