?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت سٹی ٹریفک پولیس مری نے سکولوں میں آگاہی مہم مزید تیز کر دی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر مری وسیم اختر کی خصوصی ہدایات پر جاری مہم کا مقصد طلبا کو ٹریفک قوانین، اوور لوڈنگ اور تیز رفتاری کے خطرات سے آگاہ کرنا اور بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
سٹی ٹریفک پولیس مری کی ٹیموں نے شہر کے مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کا دورہ کیا جہاں بچوں کو ٹریفک سے متعلق احتیاطی تدابیر اور محفوظ رویّوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ٹریفک افسران نےبتایا کہ اوور لوڈنگ ایک سنگین مسئلہ ہے جو نہ صرف مہلک حادثات کا سبب بنتا ہے بلکہ قیمتی جانوں کے ضیاع کا بھی باعث بنتا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت ظلباء کو ہدایت کی گئی کہ اگر وہ کسی ایسی گاڑی میں سفر کرنے لگیں جس میں ضرورت سے زائد مسافر سوار ہوں تو وہ فوراً اس گاڑی میں بیٹھنے سے گریز کریں اور اپنے والدین کو بھی صورتحال سے آگاہ کریں۔
والدین کو مشورہ دیا گیا کہ بچوں کی آمد و رفت کے لیے صرف محفوظ، رجسٹرڈ اور قانون کے مطابق گاڑی کا انتخاب کریں۔ آگاہی سیشن کے دوران تیز رفتاری اور ریس لگانے کے نقصانات پر بھی گفتگو کی گئی۔ ٹریفک اہلکاروں نے واضح کیا کہ اگر کوئی ڈرائیور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرے، تیز رفتاری اختیار کرے یا ریس لگائے تو بچے فوری طور پر قریبی ٹریفک پولیس پوائنٹ یا ٹریفک وارڈن کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔
ترجمان سٹی ٹریفک پولیس مری کے مطابق بچوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین، اساتذہ، ڈرائیورز اور ٹریفک پولیس مشترکہ کوششوں سے ہی محفوظ ٹرانسپورٹ کلچر تشکیل دے سکتے ہیں۔ ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور بچوں کی حفاظت کے لیے ٹریفک پولیس سے تعاون جاری رکھیں۔


مشہور خبریں۔
بجلی کی قیمتوں پر آئی ایم ایف کے نہ ماننے کا کھٹکا اب نہیں رہا، وزیراعظم
?️ 12 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی
فروری
مذاکرات کی میز یا میدان جنگ؛ مزاحمتی تحریک کے لیے کون سی حکمت عملی کامیاب؟
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ میں نسل کشی کے آغاز کو تقریباً ایک سال
اکتوبر
پی ٹی آئی انتخابی دھاندلی کی عدالتی تحقیقات کے مطالبے سے دستبردار، چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا
?️ 16 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کے ساتھ مذاکرات کے تیسرے دور
جنوری
سعودی عرب نے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے کھیلوں کا سہارا لیا
?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:نئے سال میں سعودی عرب کا پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کھیلوں کے
جنوری
الحشد الشعبی کی ایک او رشاندار کامیابی
?️ 8 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے صوبہ صلاح الدین کے شہر
مارچ
پاکستان میں ایم پاکس کا چوتھا کیس رپورٹ
?️ 1 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں ایم پاکس (منکی پاکس) کا چوتھا
ستمبر
صیہونی قومی سلامتی کو5اصلی چیلنج
?️ 16 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے سابق چیف آف اسٹاف نے کہا کہ ایران
جون
پنجاب میں سیلاب سے فصلوں کو شدید نقصان،خوردنی اشیا مہنگی ہونے کا خدشہ
?️ 9 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) سیلاب نے مشرقی دریاؤں کے کنارے 13 لاکھ ایکڑ
ستمبر