وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرلیا گیا، عمر ایوب کا دعویٰ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرلیا گیا جب کہ سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی نیوز نے رپورٹ کیا کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ علی امین گنڈا پور کے ریاست کے خلاف حملہ آور ہونے پر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، سرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنے کے الزامات ہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ علی امین کو خیبر پختونخوا کو حراست میں لے لیا گیا، انہیں خیبر پختونخوا ہاؤس سے حراست میں لیا گیا، تاہم سرکاری ذرائع نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے دعویٰ کیا کہ علی امین گنڈاپور کو خیبر پختونخوا ہاؤس سے گرفتار کر لیا گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں کیپیٹل سٹی پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی بھاری نفری موجود ہے جب کہ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف بھی خیبرپختونخوا ہاؤس پہنچ گئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر عمر ایوب نے لکھا کہ رینجرز اور اسلام آباد پولیس نے خیبرپختونخوا کی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی گرفتاری عمل میں لائی۔

انہوں نے لکھا کہ پشاورہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور کرلی ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ریاست کا حصہ ہیں جیسا کہ آئین میں بیان کیا گیا ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ رینجرز، پولیس اور مسلح افواج ریاست کے آلہ کار ہیں، کیا پاکستان میں مارشل لا لگا ہوا ہے؟ یہ کارروائی اس فارم 47 حکومت کے لیے موت کی گھنٹی ہوگی۔

وفاقی حکومت کو غیر آئینی، غیر قانونی اقدامات کا جواب دینا ہوگا، بیرسٹر سیف

دوسری جانب مشیراطلاعات خیبرپختوخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو باضابطہ طور پرگرفتار نہیں کیا گیا۔

بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری خیبرپختونخوا ہاؤس میں موجود ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور 25 اکتوبر تک ضمانت پر ہیں، ان کی گرفتاری توہین عدالت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو اگر گرفتار کیا گیا تو خیبرپختونخوا کی عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہوگی، وفاقی حکومت کو اس قسم کے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کا جواب دینا ہوگا۔

مشہور خبریں۔

مشرقی ایشیاء کے تین ممالک کا امریکی ٹیکسز کے خلاف مشترکہ اقدام  

?️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:چینی ذرائع نے چین، جنوبی کوریا اور جاپان کے امریکی

اماراتی حمایت یافتہ فورسز نے یمن کے مشرقی علاقوں سے پسپائی اختیار کر لی

?️ 31 دسمبر 2025 اماراتی حمایت یافتہ فورسز نے یمن کے مشرقی علاقوں سے پسپائی

میٹا کا 5 بر اعظموں میں زیر سمندر کیبل بچھانے کے منصوبے کا اعلان

?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: فیس بک اور انسٹا گرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے

پی ٹی آئی نے سپیکر کی دعوت قبول کرلی، مذاکرات کا ڈرافٹ تیار

?️ 22 دسمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات کے لیے سپیکر قومی

توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار: فرد جرم عائد کرنے کیلئے عمران خان 10 مئی کو طلب

?️ 5 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے

صیہونی حکومت کے حملوں کے باوجود مزاحمتی ہتھیاروں پر لبنانی کابینہ کا اجلاس

?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: لبنانی کابینہ آج صدارتی محل میں ملک کے مقاومت کے

ایران کے تباہ کن حملوں کی تفصیلات ؛ فرار کے دوران درجنوں امریکی فوجی زخمی

?️ 19 جولائی 2026سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے اعتراف کیا ہے کہ ایران نے اردن

وفاقی وزیرآئی ٹی کی فیس بک کے اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات

?️ 28 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور فیس بک کے اعلیٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے