?️
کوئٹہ (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد تحریک کو ناکام کرنے کے لئے ناراض ارکان کو منالیا ہے ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بلوچستان میں ناراض حکومتی ارکان کے تحفظات دور کردئیے اور مصالحتی کمیٹی ارکان کومنانےمیں کامیاب ہوگئے ہیں، جس کے بعد حکومتی ارکان جام کمال کیخلاف تحریک کاحصہ نہیں ہونگے
۔چئیرمین سینیٹ نے ناراض صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کےلے کمیٹی کے قیام کی یقین دہانی کرا دی، کمیٹی اگلے ہفتے قائم کی جائے گی، جو سینیٹرز، ارکان قومی اسمبلی اور صوبائی وزرا پر مشتمل ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان پندرہ دن میں ناراض اراکین کے تحفظات دورکریں گے۔بعد ازاں سینیٹر سرفراز بگٹی نے اے آر وائی نیوزسےخصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ناراض حکومتی اراکین کوتقریباً منالیا ہے، ناراض دوستوں کے تحفظات اتنے شدید نہیں تھے۔سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ کو مہلت دینے کی باتیں افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتمادانشااللہ ناکام ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی متحرک ہوگئے تھے۔صادق سنجرانی نے بلوچستان عوامی پارٹی کےرہنماؤں سےملاقات کی ، ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے پر مشاورت کی گئی تھی۔چیئرمین سینیٹ نے ناراض ارکان سے ذاتی حیثیت میں ملنے کا بھی فیصلہ کیا تھا ۔
ملاقات میں خالد مگسی،منظورکاکڑ، سرفرازبگٹی، عبدالقادر، احمدخان، نصیب اللہ بازئی سمیت دیگر اراکین شامل تھے۔تاہم چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کاوشیں اُس وقت ناکام ہو تی دکھائی دینے لگی تھیں، جب حکمراں جماعت کے اراکین نے سخت الفاظ میں کہہ دیا کہ کوئی بھی وزیر اعلی بلوچستان بنے قبول ہے لیکن جام کمال قبول نہیں۔ تاہم دوسری جانب کچھ اور ہی کہانی سامنے آئی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے حکومتی و اتحادی ارکان اسمبلی نے ملاقات کی اور وزیر اعلیٰ پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل ، صوبائی وزرا اور اتحادی جماعتوں کے اراکین شامل تھے۔ اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ سیاست میں ناراضگی ہوتی رہتی ہے، ہم دوستوں کو منا لیں گے، وہ ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن کو مایوسی ہوگی۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حزب اختلاف کے 16 ارکان نے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے صحافیوں کو جلانا فاشسٹ جنگی جرم ہے: مزاحمت
?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس میں صحافیوں کے خیموں
اپریل
بن سلمان کو سزا نہ دینا امریکہ کے لیے خطرہ ہے:امریکی پارلیمنٹ ممبر
?️ 7 مارچ 2021سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی ایک ممبر نے بتایا کہ جمال خاشقجی
مارچ
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں ایف آئی اے کے گواہ کا بیان ریکارڈ
?️ 30 دسمبر 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران
دسمبر
اسرائیل ایک خطرناک بحران کا شکار: صیہونی حکومت
?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی انتہائی کابینہ کے قیام کے بعد صہیونی معاشرے
مارچ
میڈلین جہاز کے ساتھ کیا ہوا اس کے بارے میں گریٹا تھنبرگ کا بیان
?️ 10 جون 2025سچ خبریں: انسانی حقوق کی کارکن گریٹا تھنبرگ، جو غزہ کی ناکہ بندی
جون
قومی ایئرلائن کی نجکاری رواں سال نومبر تک متوقع
?️ 2 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کو آگاہ
ستمبر
لبنان پر فضائی حملے؛ کیا یہ ایک بہت بڑی جنگ کا آغاز ہے؟
?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: پیر کی صبح، اسرائیلی فوج نے تقریباً ایک سال قبل
ستمبر
اسرائیلی فوج نے صیہونیوں کو غزہ سے نکالنے کی سفارش کر دی
?️ 13 مئی 2025پاک صحافت صیہونی آباد کاروں کے غزہ کی پٹی کے اطراف کی
مئی