وزیر اعظم کے دورۂ روس کا شیڈول جاری ہوگیا

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم کے دورۂ روس کا شیڈول  سامنے آگیا ہے، وزیراعظم سرکاری دعوت پر 23 تا 24 فروری روس کا دورۂ کریں گے، ان کے ہمراہ کابینہ ارکان سمیت اعلیٰ سطحی وفد بھی جائے گا۔ عمران خان سے روس کے نائب وزیر اعظم کی ملاقات بھی ہو گی ، پاکستان اور روس کے درمیان توانائی امور پر تعاون کیلئےبات چیت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کو حاصل وزیراعظم عمران خان کےدورۂ روس کی تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی، حماد اظہر، فواد چوہدری کے علاوہ اسد عمر، عبدالرزاق داؤد، معید یوسف، عامر کیانی بھی ہوں گے۔وزیراعظم 23 فروری کی شام ماسکو پہنچیں گے، روس کےنائب وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے، ماسکو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

وزیراعظم 24 فروری کی صبح دوسری جنگ عظیم میں ہلاک فوجیوں کی یادگار پر پھول رکھیں گے جس کے بعد دن 1 بجے روس کے صدر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم اور روسی صدر کی ملاقات میں پاک روس تعلقات پر تبادلہ خیال ہوگا، وزیر اعظم دورۂ روس کے دوران ماسکو میں ٹی وی چینل کو انٹرویو دیں گے۔

عمران خان سے روس کے نائب وزیر اعظم کی ملاقات بھی ہو گی ، پاکستان اور روس کے درمیان توانائی امور پر تعاون کیلئےبات چیت ہوگی۔وزیراعظم دورۂ روس میں پاکستانی میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے، وہ روس اور پاکستان کی ممتاز کاروباری شخصیات سے بھی ملیں گے جبکہ ماسکو میں اسلامی سینٹر کا بھی دورہ کریں گے۔

عمران خان سے روس کے مفتی اعظم کی ملاقات بھی شیڈول میں شامل ہے ، وزیراعظم 24 فروری کی رات پاکستان کے لئے واپس روانہ ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دورۂ روس کےدوران پاکستان انتہائی اہم معاملات میں بات چیت آگے بڑھائےگا، پاکستان روس کے ساتھ کثیر جہتی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے۔

وزیراعظم اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کیلئے پاکستان کے عزم کااعادہ کریں گے، پاکستان کے لیے یہ منصوبہ انتہائی اہم ہے اور اس کی جلد تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کا دورۂ روس پڑوسی ملک افغانستان میں پائیدار امن علاقائی خوشحالی اور رابطے کے لیے بھی اہم ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں اب تک کتنے بچے بھوک سے شہید ہو چکے ہیں؟

?️ 5 جون 2024سچ خبریں: غزہ کی انتظامیہ نے صہیونی حکومت کے اس علاقے میں

فتنہ الہندوستان کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات

?️ 23 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے

کیا صیہونیوں کے پاس جنگ بندی کے علاوہ کوئی راستہ ہے:سابق صیہونی فوجی کمانڈر کا انکشاف

?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں:سابق صیہونی فوجی کمانڈر کا کہنا ہے کہ صیہونی حکام نے

بغداد اور واشنگٹن امریکی فوج کے انخلا کے ٹائم ٹیبل پر متفق نہیں

?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں:ایک امریکی میڈیا نے عراقی اہلکار کے حوالے سے دعویٰ کیا

ڈیگاری واقعہ؛ 11 ملزم گرفتار، تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ سرفراز بگٹی

?️ 20 جولائی 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں

سابق پاکستانی اہلکار: قاتل صہیونیوں نے ایران کے دانت کچلنے والے جواب سے سبق نہیں سیکھا

?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستان کے ایک سابق وزیر اور ملک کی حکمراں جماعت

خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت

?️ 14 فروری 2022ڈیرہ اسماعیل خان (سچ خبریں ) صوبہ خیبرپختوخوا کے بلدیاتی الیکشن میں

صحافیوں کو قتل کرنے میں پہلے نمبر پر کون سی حکومت ہے؟

?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: اپنی قتل و غارت گری کو چھپانے کے لیے 90

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے