وزیر اعظم نے چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا

وزیر اعظم

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے داسو حادثے میں چینی باشندوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ، اس دوران وزیراعظم نے چینی ہم منصب کو معاملے کی جامع تحقیقات کی یقین دہانی بھی کرائی ، عمران خان نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت متاثرہ چینی خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، حکومت پاکستان حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے ، دشمن قوتوں کو برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے جس کے لیے پاکستان میں تمام چینی باشندوں کی مکمل سیکورٹی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

دوسری طرف وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ داسو واقعے میں دھماکہ خیز مواد کے شواہد ملے ہیں ‘ دہشت گردی خارج از امکان نہیں ہے ، سماجی رابطوں کی وب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ داسو واقعے کی ابتدائی تفتیش میں اب بارودی مواد کی نشاندہی کی تصدیق ہوگئی ہے ، واقعے میں دہشت گردی کے پہلو کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ واقعے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان ذاتی طور پر تمام پیشرفتوں کی نگرانی کر رہے ہیں ، اس سلسلے میں حکومت چینی سفارتخانے کے ساتھ بھی قریبی رابطے میں ہے ، ہم مل کر دہشت گردی کی لعنت سے لڑنے کے لئے پرعزم ہیں۔

خیال رہے کہ داسو ڈیم میں کام کرنے والے کمپنی کی بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق ہونے والوں میں چینی شہری بھی شامل تھے ، اسی حادثے کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا بھی ردِعمل آیا ، ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق اپر کوہستان میں گیس لیکج دھماکے کے باعث بس کھائی میں جا گری ، حادثے کا شکار ہونے والی بس میں چینی ورکر سوار تھے ، بس کھائی میں گرنے سے گیس کا اخراج ہوا، گیس کے اخراج کی وجہ سے دھماکا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بس تکنیکی خرابی اور دھماکے کے باعث کھائی میں گر گئی۔حادثے میں 9 چینی شہری اور تین پاکستانی جاں بحق ہوئے۔چینی ورکرز پاکستانی عملے کے ہمراہ منصوبے پر کام کے لیے جا رہے تھے ، مقامی انتظامیہ زخمیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے ، وزارت خارجہ تمام تر سہولیات کی فراہمی کے لیے چینی سفارتخانے سے رابطےمیں ہے، حکومت اور عوام حادثے کا شکار چینی، پاکستانیوں شہریوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں، حادثے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مشہور خبریں۔

میئر کراچی کے الیکشن کے خلاف جماعت اسلامی کی حکم امتناع کی درخواست مسترد

?️ 14 جون 2023سندھ 🙁سچ خبریں) سندھ ہائی کورٹ نے میئر کراچی کے الیکشن کے

ایران نے مزاحمتی تحریک کی حمایت میں تاریخی کردار ادا کیا ہے:حماس

?️ 9 فروری 2025سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ایران

صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے سلسلہ میں سعودی وزیر خارجہ کا اہم بیان

?️ 2 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے دعوی کیا کہ تل ابیب کے ساتھ

سیاسی جماعتوں میں ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے۔ طارق فضل چوہدری

?️ 7 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے

 کیا زلنسکی فلوریڈا سے بھرپور نتائج کے ساتھ واپس آئیں گے؟

?️ 29 دسمبر 2025 کیا زلنسکی فلوریڈا سے بھرپور نتائج کے ساتھ واپس آئیں گے؟  اوکرین

فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے ایک ماہ کی مہلت مانگی

?️ 24 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزراء فواد چوہدری اور

ایران کے ساتھ مذاکرات کا دعویٰ کرنے کا ٹرمپ کا مقصد کیا ہے؟

?️ 21 نومبر 2025سچ خبریں: محمد بن سلمان کے وائٹ ہاؤس  میں موجودگی کے دوران صدر

اسرائیل کے خلاف ایران کے انتقامی حملے کے بارے میں بائیڈن کا بیان

?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے اپنی تقریر میں اسرائیل کے خلاف ایران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے