?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران یعقوب خان نےاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر حکومتی حکام کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کارکردگی بہتر نہ کی تو وہ حکومتی لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر کارکردگی بہتر نہ کی تو وہ حکومتی لوگوں میں سے کسی کو نہیں چھوڑیں گے ، اس مقصد کیلئے عمران خان نے ایک 9 رکنی کمیٹی بنا دی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کرکے وزیر اعظم کو اس حوالے سے آگاہ کرتی ہے۔
سینئر تجزیہ کار کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مذکورہ کمیٹی کی یہ ڈیوٹی لگائی ہے کہ تمام وزراء کی رپورٹس دیکھ کر جنہوں نے کارکرد گی نہیں دکھائی ان کو ہٹا دیں جب کہ وزیر اعظم نے بیوروکریسی کو بھی دیکھنے کیلئے کمیٹی کو کہا ہے کہ اگر یہ نظام رکاوٹ ہے ہم اس نظام کو بھی بدلیں گے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے نیب قوانین میں ترمیم اور انتخابی اصلاحات کیلئے بھی ایک 10 رکنی سیاسی کمیٹی قائم کردی ، کمیٹی انتخابی اصلاحات اور نیب قوانین میں ترامیم پر اپوزیشن سے مذاکرات کرے گی، سیاسی کمیٹی معیشت، روزگار، ریلیف پیکجز اور سبسڈیز سے متعلق بھی تجاویز پیش کرےگی، سیاسی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر وزیراعظم کو معاملات سے آگاہ رکھے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے نیب قوانین میں ترمیم پرغور شروع کردیا ہے۔ اسی طرح احساس پروگرام کے ذریعے غریب طبقے کو مختلف شعبوں میں براہ راست سبسڈی دینے پر بھی غور کیا جارہا ہے ، ان معاملات کو عملی جامہ پہنانے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے 10رکنی سیاسی کمیٹی قائم کردی ، کمیٹی انتخابی اصلاحات اور نیب قوانین میں ترامیم پر اپوزیشن سے مذاکرات کرےگی۔
بتایا گیا ہے کہ سیاسی کمیٹی معیشت، روزگار، ریلیف پیکجز اور غریبوں کو سبسڈیز سے متعلق بھی تجاویز پیش کرےگی ، سیاسی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر وزیراعظم سے ملاقات کرے گی جس میں روزانہ کی پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا ، سیاسی کمیٹی میں شفقت محمود، عامر کیانی، سیف اللہ نیازی، شبلی فراز، پرویزخٹک، شاہ محمود قریشی، فواد چودھری، شیخ رشید بھی شامل ہیں ، پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن سے رابطوں اور مذاکرات کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیر خارجہ کے بیان کی وضاحت سامنے آگئی ہے
?️ 2 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سوشل میڈیا پر زیر گردش وزیرخارجہ کے بیان سے
اگست
بیروت کے پیجرز دھماکوں میں صیہونی کابینہ کا کردار
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی اور صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی کابینہ
ستمبر
چین کے ساتھ جنگ کے لیے تیار ہیں:امریکی وزیر دفاع
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں:امریکی وزیر دفاع پٹ ہگسٹ نے کہا کہ امریکہ، چین کے
مارچ
حکومتی کمیٹی اور ق لیگ قیادت کی ملاقات
?️ 12 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)اپوزیشن کی طرف سے تحریک عدم اعتماد جمع ہونے
مارچ
بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ”بھارتی یوم جمہوریہ“ سے قبل تلاشی کی کارروئیوں ، چھاپوں کاسلسلہ تیز کردیا
?️ 13 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جنوری
ایک بین الاقوامی تنظیم کی طرف سے صیہونی جھوٹ کی تردید
?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں:صہیونی فوج نے تصاویر شائع کرکے غزہ کی پٹی میں حماس
دسمبر
امریکی انٹیلی جنس چیف کے مقبوضہ فلسطین کے دورے کا راز
?️ 13 اگست 2021سچ خبریں:بہت سے لوگوں نے امریکی انٹیلی جنس کے سربراہ ولیم برنس
اگست
ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
?️ 7 اکتوبر 2022کراچی:(سچ خبریں) انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 94 پیسے سستا ہونے کے بعد 220
اکتوبر