وزیر اعظم نے جان بچانے والے کانسٹیبل کے لئے اعلیٰ سول ایوارڈ کا اعلان کردیا

خانیوال سانحہ: وزیر اعظم کی ذمہ داروں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ایک مسافر کی جان بچانے والے کانسٹیبل کے لئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اعلیٰ سول ایوارڈ کا اعلان کردیا۔انہوں نے سندھ پولیس کے کانسٹیبل جمال کلہوڑو کو تمغہ شجاعت دینے کے لیے نامزد کیا ہے جنہوں نے 17 اگست کو خیرپور ریلوے اسٹیشن پر مسافر کی جان بچائی تھی۔

ذرائع  کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سندھ پولیس کے کانسٹیبل جمال کلہوڑو کو تمغہ شجاعت دینے کے لیے نامزد کردیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے صدر عارف علوی سے کانسٹیبل جمال کلہوڑو کو تمغہ شجاعت دینے کی سفارش کی، کانسٹیبل کو تمغہ شجاعت یوم پاکستان کے موقع پر 2023 میں دیا جائے گا۔

آئی جی سندھ نے بھی جمال کلہوڑو کو سول ایوارڈ دینے کی سفارش کی تھی۔واضح رہے کہ کانسٹیبل جمال کلہوڑو نے 17 اگست کو خیرپور ریلوے اسٹیشن پر مسافر کی جان بچائی تھی۔محرم الحرام میں رش کے باعث مسافر ٹرین کی چھت پر سوار ہوگئے تھے، خیرپور ریلوے اسٹیشن پر مسافر اچانک ٹرین کی چھت سے نیچے گر گیا تھا۔

چھت سے گرنے والا مسافر پلیٹ فارم اور ٹرین کے درمیان پھنس گیا تھا، اسٹیشن پر ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل نے مسافر کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچایا تھا۔کانسٹیبل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، وزیراعظم نے بھی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھی اور کانسٹیبل جمال کلہوڑو کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

پیوٹن کو جرمنی میں گرفتار کیا گیا تو ہم پوری طاقت سے حملہ کریں گے:روس

?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:سینئر روسی اہلکار نے جرمنوں کو پیوٹن کے خلاف کسی بھی

اسرائیل کے پاس ڈیٹرنس کی صلاحیتوں کا فقدان ہے: عبرانی میڈیا کا اعتراف

?️ 24 نومبر 2025سچ خبریں: 12ویں نیٹ ورک نامی صہیونی میڈیا پلیٹ فارم پر شائع ہونے

رفح میں صہیونیوں کا حشر ناکامی کے سوا کچھ نہیں: حماس

?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: حماس کے بین الاقوامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ ڈاکٹر موسیٰ

عمان نے اسرائیلی پروازوں کا گزرنا منسوخ کیا

?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:صہیونی اخبار Ha’aretz نے پیر کے روز خبر دی ہے کہ

انتخابات ملتوی کرنے کا کیس: سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

?️ 30 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی کرنے کے

پنجاب میں تعلیمی نصاب کو مختصر کیا جائے گا

?️ 20 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں)  اطلاعات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جاری کردہ

یورپی یونین  کے لئے شرم کی بات

?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کے آئرش رکن مک والیس نے غزہ میں پیشرفت

ہم اپنے دفاع میں سعودی عرب کی مدد کر رہے ہیں: وائٹ ہاؤس

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:  وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیتھرین جین پیئر نے منگل کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے