?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کورونا وائرس اور خطے کے دیگر موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے بھارت سے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر سے متعلق 5 اگست کے اقدام پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا، ان کا کہنا تھا کہ تنازع کشمیر پر بات چیت کے سازگار ماحول لازمی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے جاپان میں ہونے والی فیوچرآف ایشیا کانفرنس سے ورچوئل خطاب میں کہا کہ اس وقت دنیا کو بہت سارے چیلنجز درپیش ہیں اور کورونا وائرس نے غریب ممالک کو سب سےزیادہ متاثر کیا جس سے غربت میں اضافہ ہوا اور بیروزگاری بڑھی۔انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کی فراہمی اور تقسیم کو بڑھانا چاہیے، ہمیں یقینی بنانا ہےکہ کورونا ویکسین جلد از جلد سب کےلیے ہرجگہ دستیاب ہو۔
وزیراعظم کاکہنا تھا کہ ہمارے پاس ترقی اورخوشحالی کے بے شمار مواقعے ہیں، ایشیائی ملکوں میں معاشی تعاون، تجارت اورسرمایہ کاری میں شراکت کے بھی بے شمار مواقع ہیں، ایشیا کے مسائل اور تنازعات کو اقدار، روایات اور مقامی مفادات کے تناظر میں حل کرنے کی ضرورت ہے اور امیدکرتے ہیں ایشیا میں امن وسلامتی کودرپیش خطرات حل ہوجائیں گے۔اس موقع پر وزیراعظم نے فلسطین کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
عمران خان نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھارت سے 5 اگست 2019 کے یک طرفہ اقدامات پرنظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنا ہوگا، اقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کیا جاسکتا ہے، تنازع کشمیر پر بات چیت کےلیے سازگارماحول ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت ہمسایہ ملکوں کے ساتھ باہمی تعاون پرمبنی پرامن تعلقات کا خواہاں ہے، خطےمیں تنازعات کے حل کے بغیر ہم ترقی کی صلاحیت سے پوری طرح مستفید نہیں ہوسکتے۔
افغانستان کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امیدکرتے ہیں افغان جماعتیں وسیع البنیاد سیاسی تصفیے کے لیے تعمیری کوششیں کریں گے اور پاکستان کو توقع ہے افغانستان میں تشدد میں تیزی سےکمی آئےگی، میرا شروع سے مؤقف رہاہے کہ افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، پاکستان افغانستان میں امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے، افغان فریقین کے مابین امن کے فروغ کی کوششوں کو دوگنا کیاجائے۔


مشہور خبریں۔
اوسلو میں طالبان کے اجلاس کی نئی تفصیلات
?️ 23 جنوری 2022سچ خبریں: اپنے پہلے دورہ یورپ کے دوران طالبان کے وزیر خارجہ
جنوری
سیلاب کے خطرے پر 15 اضلاع ہائی الرٹ پر ہیں۔ مریم اورنگزیب
?️ 31 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے
اگست
سعودی بینکوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی
?️ 27 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ مئی
جولائی
سوڈان میں سیاسی معاہدے کا حتمی ڈھانچا دستیاب ہوا
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:ایک بیان میں سوڈان کی گورننگ کونسل نے موجودہ بحران کے
فروری
قانون شکنی کرنے والے عناصر سے قانون کے تحت نمٹاجائے گا: وزیراعلیٰ پنجاب
?️ 19 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام
اپریل
انسٹاگرام پر دلچسپ ریل فیچر کی آزمائش
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر ’ریلز‘ کو ایک کلک
فروری
سعودی عرب میں نئی تقرریاں اور برطرفیاں
?️ 1 جون 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے بادشاہ نے نئے سرکاری عہدوں میں نئی تقرریاں
جون
بحرینی استقامت نے صہیونی حنوکا کی تقریب منسوخ کی
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: بحرین کے دارالحکومت میں بڑے پیمانے پر مظاہروں
دسمبر