وزیر اعظم عمران خان کا کسانوں کی مدد کرنے کا اعلان

دہشت گردانہ حملہ ناکام بنانے پر وزیراعظم کا سیکیورٹی جوانوں کو سلام

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کسانوں کی مدد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان کو زراعت نئی تکنیک سے روشناس کروانا اور ٹریننگ کروانی ہے، ہماری کوشش یہی ہے کہ چھوٹے کسانوں کی کیسے مدد کریں، بڑے کسانوں کی نسبت چھوٹے کسانوں کو چیزیں مہنگی ملتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کسان پورٹل کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا محنت کش طبقہ مزدور اور کسان ہیں، محنت کش طبقے کی مدد سے اللہ خوش ہوتا ہے۔ 90 فیصد اکثریت چھوٹے کسانوں کی ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش یہی ہے کہ چھوٹے کسانوں کی کیسے مدد کریں، بڑے کسانوں کی نسبت چھوٹے کسانوں کو چیزیں مہنگی ملتی ہیں۔ جب کسان فصل بیچنے جاتا ہے تو اسے سستی بیچنا پڑتی ہے۔ کسان محنت کر کے گنا شوگر مل کے پاس لے کر جاتا تھا لائن میں کھڑا ہوتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کوشش کی کہ کسانوں کو گنے کی پوری قیمت ملے، کسانوں کو پوری قیمت ملی تو اس کی پیداوار بڑھنا شروع ہوگئی، اہم چیز یہ ہے کہ جب تک ریسرچ پر توجہ نہیں دیتے پیداوار کیسے بڑھے گی۔ ہمارے یہاں گائے اور بھینسیں ہونے کے باوجود ہمیں سوکھا دودھ امپورٹ کرنا پڑتا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لوگوں نے بتایا کہ بلوچستان میں جو کپاس لگائی گئی وہ بہت معیاری ہے۔ پاکستان میں 50 سال کے بعد 10 بڑے ڈیمز بن رہے ہیں، ہمیں پانی ذخیرہ کرنے کی ضرورت ہے، پانی ذخیرہ کرنے سے ہم سیلاب کی تباہی سے بھی بچ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں ہماری حکومت ہے وہاں ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ مل رہا ہے، ہماری کوشش ہے اپنی پیداوار بڑھائیں امپورٹ پر انحصار نہ کریں۔ کسان کو نئی تکنیک سے روشناس کروانا ہے، ٹریننگ کا بھی پروگرام ہے۔ سی پیک میں زراعت کا شعبہ بھی شامل کرلیا ہے، چین سے مدد لے رہے ہیں۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ چھوٹے کسانوں کے لیے پورٹل شروع کیا ہے، کسان فون کرے گاچیف سیکریٹری کے پاس پیغام جائے گا۔ ہم پورٹل کے ذریعے انشور کریں گے کہ چھوٹے کسان کے ساتھ زیادتی نہ ہو۔

مشہور خبریں۔

پٹرولیم کی قیمتوں کے متعلق حکومت نے لیا اہم فیصلہ

?️ 29 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید

اومیکرون کے خطرے کے پیش نظر مسافروں پر نئی سفری پابندیاں عائد

?️ 7 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ اور اس کے  خطرے

فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تیزی سے کم ہوکر ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر پر آگیا

?️ 18 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی

 سجل علی نے بھارتی اداکارہ کو اپنا مداح بنا دیا

?️ 20 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) سجل علی کی خوبصورتی اور حسن نے بھارتی اداکارہ

شمالی غزہ کے تمام باشندے موت کے خطرے میں ہیں:اقوام متحدہ

?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے نائب ترجمان نے شمالی غزہ میں موجود تمام

ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں 101 ارب روپے شارٹ فال کا سامنا

?️ 1 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر کی ٹیکس کلیکشن کا شارٹ

قطر کا صیہونی ریاست اور امریکہ کو اہم پیغام

?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: قطر کے وزیر اعظم نے صیہونی ریاست اور امریکہ کو

7 اکتوبر سے ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ تک نیتن یاہو کی ناکامیاں

?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: الجزیرہ نیٹ ورک کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے