?️
اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر 27 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے اوراعلی سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کا تین روزہ کریں گے اور جہاں وہ سلمان بن عبدالعزیز ولی عہد محمد بن سلمان سمیت دیگر حکام سے ملاقات کریں گےاور کئی اہم امور پر بات چیت بھی کریں گے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ولی عہد نے وزیر اعظم شہباز شریف کو دورہ سعودی عرب کی دعوت بھی دی تھی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات ہیں اور وزیر اعظم شہباز شریف نے مبارکباد پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ان کی دور اندیش قیادت میں مملکت کی نمایاں ترقی کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے دوطرفہ اور بین الاقوامی فورمز پر تاریخی اور مسلسل حمایت اور تعاون پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ ولی عہد کو یقین دلایا کہ پاکستان ہر وقت مملکت کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بیرون ملک جانے کی اجازت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے بیرون ملک جانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے ، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2019ء میں نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا تھا بعد میں لاہورہائی کورٹ نے ضمانت منظور کی تاہم عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر کر رکھا ہے ، اب بیمار والد نوازشریف کی تیمارداری کے لئے لندن جانا چاہتی ہوں اس کے علاوہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب بھی جانا چاہتی ہوں لیکن پاسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے بیرون ملک نہیں جاسکتی لہذا لاہور ہائیکورٹ میرا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کا حماس کے خلاف فلسطینی مسلح عناصر کا استعمال
?️ 26 جنوری 2026سچ خبریں:خبری ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت غزہ میں جنگ بندیکے تحت
جنوری
دھمکیوں کے بجائے کبھی امن کا پیغام بھی دے دیا کرؤ
?️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے اپنے تازہ ترین مؤقف
مارچ
کیا یورپی ممالک فلسطینی ریاست کا قیام چاہتے ہیں؟ آئرلینڈ کے وزیر خارجہ کی زبانی
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: الجزیرہ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے آئرلینڈ کے وزیر
مئی
لبنان اور مغربی کنارے میں خوشی کی لہر
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں قابض حکومت کے متعدد فوجیوں کی گرفتاری کی خبر
مئی
پاکستان امریکہ کو اپنے ہوائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا
?️ 19 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے غیر
جون
برطانیہ میں پولیس کے خلاف شدید احتجاج، لندن پولیس اور مظاہرین کے مابین شدید جھڑپیں ہوگئیں
?️ 14 مارچ 2021لندن (سچ خبریں) برطانیہ میں پولیس کی دہشت گردی کے خلاف شدید
مارچ
پاکستان کے وزیراعظم اور آرمی چیف سوئٹزرلینڈ روانہ
?️ 21 جون 2026سچ خبریں: پاکستان کے ایک سرکاری ذرائع نے الجزیرہ نیٹ ورک کو
جون
نیتن یاہو بھی ایپسٹین کیس میں پھنسے
?️ 5 فروری 2026 سچ خبریں: راشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، جیفری ایپسٹین کے
فروری