?️
لاہور (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور روانہ ہوں گے، لاہورمیں وزیر اعلی پنجاب اور گورنر پنجاب سے ان کی ملاقات ہوگی۔ ہیلتھ کارڈ سے متعلق تقریب سے خطاب کریں گے ہیلتھ کارڈ سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ مارچ تک پنجاب کے تمام خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دیدیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے ، دورے کے دوران وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ون آن ون ملاقات کریں گے جبکہ گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سے بھی وزیر اعظم کی ملاقات ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ہیلتھ کارڈ سے متعلق تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ میڈکل کالجز، یونیورسٹیزکےوی سیزاور پرنسپلزسے بھی ملاقات کریں گے۔
یاد رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا 5سال مکمل ہونگے تومیانوالی میں تاریخی ترقی ہوچکی ہوگی، میانوالی کےعوام ہمیشہ میرےساتھ چلے ہیں، وعدہ کیاتھا موقع ملا تو میانوالی کے لوگوں کے احسان کابدلہ اپنی کارکردگی سے چکاؤں گا۔
ہیلتھ کارڈ سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ مارچ تک پنجاب کے تمام خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دیدیں گے، سرکاری اورنجی اسپتالوں میں 10لاکھ روپے تک کا مفت علاج ہوسکے گا، غریب خاندان میں بیماری ہوتوخاندان قرض لےکرعلاج کراتاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بڑےڈاکوؤں سےڈیل کرنےوالی قوم تباہ ہوجاتی ہے، ہرمہذب معاشرہ چوروں کوجیلوں میں ڈالتاہے ان سے ڈیل نہیں کرتا، مدینہ کی ریاست کے اصولوں پربنی مسلمان قوم نےحکمرانی کی، ہم پاکستان کواٹھائیں گےاور ایک عظیم قوم بنائیں گے۔
مشہور خبریں۔
مزاحمت کا واضح انتباہ
?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: آج فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کے خلاف جنگ کے دوران
فروری
غزہ کی پٹی میں جنگ جاری رکھنے کے لیے امریکہ کا نیتن یاہو کے ساتھ عزم
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار Yedioth Aharonot کے مطابق غزہ کی پٹی کے
اگست
حماس نے الحیا کے قتل کی خبروں کی تردید کی ہے
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے
اگست
سینیٹ انتخابات آئیں اور قانون کے مطابق ہوں گے:سپریم کورٹ
?️ 2 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی
مارچ
روس اور یوکرین کی تازہ ترین صورتحال
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: 2034 تک نیٹو میں یوکرین کے داخلے کے مبینہ وقت
جولائی
علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے ملاقات
?️ 5 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے دعویٰ کیا
مارچ
شمالی امریکی ملک میکسیکو میں پولیس قافلے پر حملہ، ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے
?️ 20 مارچ 2021میکسیکو (سچ خبریں) شمالی امریکی ملک میکسیکو میں پولیس قافلے پر نامعلوم
مارچ
زیلینسکی کو جسمانی طور پر ہٹانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے: مدودف
?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:کریملن محل پر ڈرون حملے کے بعد، جس کا الزام ماسکو
مئی