?️
اسلام آباد (سچ خبریں) عیدالفطر پر وزرائے اعلیٰ اور گورنرز کی جانب سے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپیل کی گئی ہے کہ مستحقین کو خوشیوں میں شامل کیا جائے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید اس بار بھی عمران خان کے بغیر گزارنا افسوسناک ہے، عید کے تیسرے روز 23 مارچ کو صوبہ بھر میں 10 لاکھ پودے لگائے جائیں گے اور شجرکاری مہم کیلئے آن لائن ایپ بھی متعارف کرائی گئی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالفطر صبر، تقویٰ اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے، انہوں نے عوام پر زور دیا کہ عید کی خوشیوں میں مستحق افراد کو شامل کیا جائے اور امن و امان کیلئے سیکیورٹی فورسز سے تعاون جاری رکھا جائے۔
گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی نے گورنر ہاؤس کی مسجد میں نماز عید ادا کی اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید صبر، برداشت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے، انہوں نے عید سادگی سے منانے، قومی اتحاد کو فروغ دینے اور مستحق افراد کا خیال رکھنے کی اپیل کی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ عیدالفطر رمضان المبارک کے اختتام کی خوشی کا دن ہے اور خاندانی و سماجی تعلقات مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ ضرورت مندوں کی مدد اور خوشیاں بانٹنا عید کا اصل پیغام ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عید کی نماز اپنے آبائی علاقے ڈیرہ بگٹی میں ادا کی اور کہا کہ عید اتحاد، اخوت اور ضرورت مند طبقات سے ہمدردی کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے بلوچستان میں دیرپا امن و استحکام کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عید سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عید کا اصل پیغام غریب اور نادار افراد کو خوشیوں میں شریک کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ کسی غریب بچے یا خاندان کو محروم نہیں رہنا چاہیے اور وسائل سے محروم افراد کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے عیدالفطر پر اپنے اردگرد موجود لوگوں کو خوشیوں میں شریک کرنے کی اپیل کی۔


مشہور خبریں۔
ایرانی حملے نے صیہونیوں کے لیے کیا ثابت کیا؟حماس کی زبانی
?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونی حکومت کے
اپریل
عمران خان نے اپنے وعدے پورے کر دیئے:فواد چوہدری
?️ 28 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری
جون
بجٹ 24-2023: دفاعی بجٹ میں 13 فیصد اضافہ، 18 کھرب 4 ارب روپے مختص
?️ 10 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت آئندہ مالی سال کے لیے دفاع پر
جون
پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے سپریم کورٹ کا بڑا حکم
?️ 25 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے حکومت کو پی ٹی آئی کے چیئرمین
مئی
اسلامی ممالک اسرائیل کے قطر پر حملے سے سبق لیں: انصار اللہ
?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: یمنی انصار اللہ تحریک کے رہبر سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے
ستمبر
امریکہ کی افغانستان میں اپنے فوجیوں کے جرائم کو چھپانے کی کوشش
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں: وکی لیکس نے جنگی جرائم سے بچنے کے لیے مختلف
اگست
صحافی عمران ریاض کی عبوری ضمانت 28 نومبر تک منظور
?️ 16 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) سیشن کورٹ لاہور نے آئی جی پنجاب اور قانون
نومبر
سردیاں آ رہی ہیں؛ان دنوں یورپیوں کا خوف
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:مغرب کے پاس صرف دو ہی راستے ہیں،یا روس اور ایران
اگست